سیلولر کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے آپریشن اماراتی کمپنی سنبھالے گی

امارات کی  ایک کمپنی نے پاکستان  کی دوسری بڑی سیلولر سروس ٹیلی نار کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکی ہے تاہم ٹیلی نار نے اس حوالے تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے، ترجمان ٹیلی نار پاکستان  اس حوالے سے تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے

متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی پاکستان  کی دوسری بڑی سیلولر سروسز فراہم  کرنے والے  ادارے ٹیلی نار کی خریداری میں دلچسپی لینے لگی ہے تاہم ٹیلی نار حکام نے اس کی تصدیق  نہیں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق امارات کی ایک کمپنی نے پاکستان  کی دوسری بڑی سیلولر سروس ٹیلی نار کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکی ہے تاہم ٹیلی نار نے اس حوالے تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی نار کا ویلنٹائن ڈے پر مذاق اور اُس پر تنقید

ذرائع کے مطابق بہت جلد اماراتی  کمپنی ٹیلی نار کے آپریشن سنبھال لے گی کیونکہ ٹیلی نار پاکستان کاروباری لاگت  میں اضافے اور ترقی کے کم ہوتے امکانات کی وجہ سے پاکستان میں کام بند کرنا چاہتی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان امارات میں قائم ملٹی نیشنل ٹیلی کام فرم کے ساتھ اپنے آپریشنز فروخت کرنے کے لیے بات چیت کررہا ہے جبکہ امراتی کمپنی پہلے ہی پاکستان میں سروسز فراہم کر رہی ہے ۔

 ترجمان ٹیلی نار پاکستان اس حوالے سے تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے مگر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ٹیلی نار اور اماراتی کمپنی کے درمیان بات چیت اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔

وزارت انفامیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق  ڈیل پر کام ہورہا ہے لیکن ریکارڈ پر کوئی اور معلومات شیئر کرنے سے انکار کردیا۔اس سے قبل بلوم برگ نے بھی ایسا دعویٰ کی تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی نار پاکستان میں ایک ارب ڈالر کے کاروبار کی فروخت کیلیے سرگرم

بلومبرگ نے گزشتہ نومبر میں اطلاع دی تھی کہ ناروے میں مقیم ٹیلی کام آپریٹر نے بولی لگانے کے عمل کو انجام دینے کے لیے سٹی گروپ کی خدمات کا اندراج کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اماراتی کمپنی پہلے سے ہی پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کے تقریباً تمام اہم شعبوں میں نمایاں موجودگی رکھتی ہے اور وہ اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

متعلقہ تحاریر