روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے ) کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیرملکی کرنسی کی آمد نومبر 2022 میں 24 ماہ کی کم ترین سطح 141 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ نومبر 2021 میں یہ آمدن 239 ملین ڈالر تھی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے ) کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیرملکی کرنسی کی آمد نومبر2022 میں 24 ماہ کی کم ترین سطح 141 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق نومبر کی مجموعی آمد دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم ماہانہ آمد ہے۔ نومبر2021 میں یہ آمدن 239 ملین ڈالر رہی تھی  جوکہ 2 سال کی بلند  ترین سطح ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال 23 ارب ڈالر کے قرض واپس کرنے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

بروکریج ہاؤس  کی روپرٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی غیر یقینی سیاسی صورتحال، بگڑتی ہوئے معاشی حالات  اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے آر ڈی اے کے فنڈز میں کمی آ رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر2020 سے نومبر2022 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے آغازسے مجموعی طور پر 5.4 ارب  ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی گئی رقم 3.5 ارب ڈالر تھی۔ ایک اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اسلامی سرٹیفکیٹس جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 47 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت4 لاکھ 98 ہزار 934  کھاتے کھلوائے تاہم اب سمندر پار پاکستانیوں نے اپنے اکاؤنٹس سے پیسے واپس نکالنے شروع کردیئے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں نے کہا کہ بڑھتی ہوئے افراط زر کی وجہ سے مرکزی بینکوں کی اکثریت کی طرف سے جارحانہ مالیاتی سختی کی وجہ سے  بیرون ملک پاکستانی نیا پاکستان سرٹیفکٹس سے سرمایہ نکال رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر