اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس489 پوائنٹس کمی سے 26 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج  مسلسل تیسرے روز مندی کے بادل چھائے رہے۔ 100 انڈیکس489 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار342 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے جوکہ گزشتہ 26 ماہ کی کم ترین سطح ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 28 پیسے کا اضافہ ریکاڑڈ کیا گیا ہے دوسری جانب سونے کے بیوپاریوں نے یومیہ بنیادوں پر سونے کی قیمت کا اجراء  نہ کرنے کا اعلان کیا ہے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گراوٹ قابو میں نہ آسکی اور آج حصص بازار کا 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کی کمی کے بعد 26 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ۔

ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے بدترین اثرات مسلسل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں پر اثرانداز ہورہے ہیں۔ آج بھی حصص بازارکا 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کی کمی کے بعد 26 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر کی آئی ایم ایف کو نئے ٹیکس لگائے بغیر ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مسلسل تیسرے روز مندی کے بادل چھائے رہے۔ 100 انڈیکس489 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 342 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

گزشتہ تین سیشنز میں100 انڈیکس میں 1959 پوائنٹس یا 4.7 فیصد کمی ہوئی ہے جوکہ نومبر 2020 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ نئی حکومت کی آمد کے بعد سے انڈیکس 5102 پوائنٹس یا 11.5 فیصد تک گرگیا۔

آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 268 ارب روپے کی کمی ہوئی جبکہ مارکیٹ کیپ کا کٹاؤ تقریباً 1414 ارب روپے تھا۔ سیکیوریٹیز کمپنیز کے تجزیہ کاروں نے مندی کو غیر یقینی سیاسی صورتحال  کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کرش کرگئی تھی۔ گزشتہ روز حصص بازار کے 100 انڈیکس میں1ہزار138 پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے تھے ۔

دوسری جانب  امریکی ڈالر کے مقابلے میں آج پھر پاکستانی روپے کی قدر میں کمی دکھی گئی ہے۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہوئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ایک ڈالرکی قیمت میں28 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 28 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر  225 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر5 پیسے کم ہوئی۔5 پیسے کی کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 233 روپے85 میں دستیاب ہے ۔

سونے کے تاجروں نے ملک کی غیر یقینی صورتحال کے باعث یومیہ بنیاد پر سونے کی قیمتوں کا اجراء بندکرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روزایک تولہ سونا ایک دم 4 ہزار روپے مہنگا ہوگیا تھا

آل پاکستان جیول اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن حاجی ہارون رشید چاند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک سونے کے اصلی دام سامنے نہ آجائیں ہم بھاؤ جاری نہیں کریں گے۔

متعلقہ تحاریر