ریکوڈک منصوبے کی حتمی منظوری، سی ای او بیرک گولڈ کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد

وزیراعلیٰ بلوچستان اور بیرک گولڈ کے سی ای او کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے منصوبے کو پاکستان اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔

بلوچستان میں واقع معدنی منصوبے ریکوڈک کے معاہدے کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور بیرک گولڈ کمپنی کی درمیان  آئندہ ماہ 23 جنوری کو کوئٹہ میں تقریب کے انعقاد پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کو سی ای او بیرک گولڈ کمپنی مارک بریسٹو کی جانب سے ٹیلیفون کیا گیا۔ جس میں مارک بریسٹو کی ریکوڈک معاہدے پر دستخط اور حتمی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد دی جبکہ سی ای او بیرک گولڈ کمپنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا معاہدے پر جامع و واضح موقف قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی سست روی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 26 فیصد کمی ہوگئی

جنوری سے ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ ایک ارب ڈالر کمی ہوگی، اپٹما کا وزیراعظم کو انتباہ

علاوہ ازیں معاہدے کے حوالے سے جنوری 2023 میں کوئٹہ میں تقریب کے انعقاد کرنے پر اتفاق ہوا. وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بھی مارک بریسٹو کو معاہدے کی حتمی منظوری پر مبارکباد دی گئی۔

مارک بریسٹو نے کہا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن فیزیبلٹی سٹڈی اور سماجی ترقی کا پلان پیش کریگی، جبکہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ریکوڈک پاکستان اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ بیرک گولڈ طے شدہ شیڈول پر عملدرآمد کریں گے.

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق علاقے کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو گا اور یہ منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے.

دونوں نے اس کے علاوہ بھی باقی اہم معاملات پر بات چیت کی اور اس منصوبے کے بارے میں اچھی توقعات کا عادہ کیا اور کہا کہ اس سے لوگوں کی قسمت بدل جائے گئی۔

خیال رہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن نامی کمپنی کے درمیان ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے سب سے بڑے پراجیکٹ ریکوڈک پر معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے تحت منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر