کراچی میں آٹا سب سے مہنگا: 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے کا ہوگیا

غریب آدمی جائے تو کہاں جائے ، پاکستان کے معاشی حب کراچی میں فی 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

شہر قائد میں سندھ حکومت کی کارکردگی حکمرانوں  کا منہ چڑھانے لگی ، کراچی میں آٹے کی قیمت 2500 روپے فی 20 کلوگرام تھیلے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کراچی میں آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 2400 روپے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ریکوڈک منصوبے کی حتمی منظوری، سی ای او بیرک گولڈ کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد

جنوری سے ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ ایک ارب ڈالر کمی ہوگی، اپٹما کا وزیراعظم کو انتباہ

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ آٹے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی۔

22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے حساس قیمت انڈیکس کے مطابق، کراچی میں اب ایک کلو آٹے کی قیمت 125 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے قیمتیں بالترتیب 2500، 2420 اور 2320 روپے ہوگئیں ہیں۔

کراچی ، حیدر آباد اور کوئٹہ میں آتے کی قیمتوں میں بالترتیب 40 روپے اور 70 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ پشاور ، لاڑکانہ اور سکھر میں بالترتیب 50 روپے اور 40 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران پنجاب اور اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے رہی۔

متعلقہ تحاریر