یو اے ای کے لیے پاکستانی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی واقع
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات 951.78 ملین ڈالر رہ گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ برآمدات 1.008 ارب ڈالر تھیں۔
رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے پانچ ماہ میں مشرق وسطیٰ کے لیے پاکستان کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 5.57 فیصد کم ہو کر 951.78 ملین ڈالر رہ گئیں جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1.008 بلین ڈالر تھیں۔ جس کی بنیادی وجہ متحدہ عرب امارات کی برآمدات میں خاطر خواہ کمی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب، قطر اور بحرین کو بھیجے جاری والی برآمدات کی وجہ سے ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جب کہ خطے کے دیگر ممالک میں کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
ریکوڈک منصوبے کی حتمی منظوری، سی ای او بیرک گولڈ کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد
جنوری سے ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ ایک ارب ڈالر کمی ہوگی، اپٹما کا وزیراعظم کو انتباہ
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان کی اشیاء کی برآمدات میں سرفہرست ملک کے طور پر دیکھا گیا ۔ یو اے ای کو پاکستانی برآمدات میں 11.04 فیصد کمی کے ساتھ 614.88 ملین ڈالر رہ گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 691.23 ملین ڈالر تھیں ۔ خطے کی کل برآمدات کا تقریباً 65 فیصد صرف متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں جاتا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کی سات ریاستوں کو 55 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی برامدات بھیجی گئیں جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 570 ملین ڈالر تھیں ، یعنی ان ریاستوں کو بھیجی والی برآمدات میں 2.23 فیصد کمی ہوئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول ، گائے کا گوشت ، مرغی کا گوشت ، عام استعمال کے کپڑے ، امرود ، آم وغیرہ شامل ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق مالیت کے لحاظ سے پاکستان کی برآمدات کی دوسری بڑی منڈی سعودی عرب ہے۔ رواں مالی کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سعودی عرب کی برآمدات 12.24 فیصد اضافے سے 184.01 ملین تک پہنچ گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ برآمدات 163.93 ملین ڈالر تھیں۔
گزشتہ دہائی میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات تقریباً 500 ملین ڈالر پر آکر رک گئی ہیں۔ جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں سعودی مارکیٹ تک رسائی میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں دیکھا گیا۔
سعودی عرب کو پاکستان سے سرفہرست برآمد ہونے والی اشیاء میں چاول ، مکئی ، کپڑے ، ٹیکسٹائل کی دگر مصنوعات اور گوشت شامل ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں قطر کو برآمد ہونے والی اشیاء میں 10.57 فیصد اضافہ ہوا ۔ قطر کو برآمد ہونے والی اشیاء 83.44 ملین ڈالر کی ہو گئی ہیں ، جو پچھلے سال 75.46 ملین ڈالر تھیں، قطر کو برآمد ہونے والی اشیاء میں چاول، گائے کا گوشت، آلو، پیاز، امرود، آم وغیرہ شامل ہیں۔
کھیلوں کے شعبے میں فٹ بال کی برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے اس سال جولائی تا نومبر 11.74 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان دوحہ، قطر میں نومبر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے باضابطہ فٹ بال فراہم کنندہ ہے۔
کویت کو پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.23 فیصد کم ہو کر 48.44 ملین ڈالر رہ گئی ہیں جوکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 53.16 ملین ڈالر تھیں۔ کویت کو سرفہرست برآمدات میں گائے کا گوشت، سمندری غذا، خیمے ، ٹیکسٹائل مصنوعات اور چاول وغیرہ شامل ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں بحرین کو پاکستانی برآمدات میں 27.77 فیصد اضافہ ہوا ۔ پاکستانی برآمدات 24.27 ملین ڈالر سے بڑھ کر 31.01 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کی بحرین کو برآمد کی جانے والی سرفہرست مصنوعات میں چاول، سوتی دھاگہ، بوائین کی لاشیں، بناوٹ والے دھاگے اور پرنٹنگ انک وغیرہ شامل ہیں۔