پاک سوزوکی موٹرز کا آٹوموبائل اور موٹرسائیکل پلانٹس بند کرنے کا اعلان
پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری 2023 سے 6 جنوری 2023 تک کیلئے آٹوموبائل کے ساتھ ساتھ ایک موٹر سائیکل کے لیے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس ایم سی نے پلانٹس کی بند کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے

پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی ) نے انوینٹری کی کمی کی وجہ سے 2 سے 6 جنوری تک آٹوموبائل اور موٹر سائیکل پلانٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کچھ عرصہ بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کی انتظامیہ نے بھی ایسا ہی فیصلہ کیا تھا
پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی ) کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو20 مئی 2022 کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے ایچ ایس کوڈ 8703 زمرہ بشمول سی کے ڈیز کے اندر درآمدات کے لیے پیشگی اجازت کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اٹک ریفائنری کے مین ڈسٹلیشن یونٹ نے دوبارہ کام شروع کردیا
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں نے درآمدی کنسائنمنٹ کی کلیئرنس پر منفی اثر ڈالا جس کے نتیجے میں انوینٹری کی سطح متاثر ہوئی جس کی وجہ سے کمپنی کی انتظامیہ نے 2 جنوری 2023 سے 6 جنوری 2023 تک پلانٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ2 جنوری 2023 سے 6 جنوری 2023 تک کیلئے آٹوموبائل کے ساتھ ساتھ ایک موٹر سائیکل کے لیے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی آٹو انڈسٹری، جو درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، شرح مبادلہ کے بحران میں پھنس گئی ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں بے لگام کمی کے بعد، لیٹرز آف کریڈٹ کھولنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
انڈس موٹر کمپنی جو پاکستان میں ٹویوٹا، برانڈ آٹوموبائلز کی اسمبلر ہے، نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ درآمدات کی منظوری سے متعلق تاخیر کی وجہ سے 20 دسمبر سے 30 دسمبر تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دے گی۔
اس سے قبل، بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کی انتظامیہ نے بھی مارکیٹ میں آٹوز کی مانگ میں کمی کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر بند یا بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔









