وسائل کے درست استعمال سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا، ترجمان بلوچستان حکومت
ترجمان فرح شاہ نے کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان حکومت نے شروع کیا ، منصوبے کی منظوری سے اربوں کی فنڈنگ اور آغاز پر 8 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کے پیچھے سازشی عوامل کار فرما ہیں، بلوچستان سونے کی چڑیا ہے، وسائل کا درست استعمال کریں تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں چانا پڑے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح شاہ کا کہنا ہے کہ جنوری میں ریکوڈک منصوبہ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ بلوچستان ٹریڈ حب کہلائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
یو اے ای کے لیے پاکستانی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی واقع
کراچی میں آٹا سب سے مہنگا: 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے کا ہوگیا
فرح شاہ کا کہنا تھا کہ بیرونی ہی نہیں اندورنی سازشوں کا بھی خطرہ ہے لیکن سب نے ملکر انہیں شکست دینی ہے۔
لاپتہ افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عوام سوشل میڈیا کے پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح شاہ نے گزشتہ روز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز کوہلو، ژوب اور بارکھان کے حملے ہوئے میں 16 افراد زخمی ہوئے کیپٹن فہد سمیت سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ریکوڈیک منصوبے پر بات کرتے ہوئے فرح شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بلوچستان حکومت نے منظور کرایا۔ منظوری سے اربوں کی فنڈنگ اور آغاز پر 8 ہزار افراد کو روزگار ملے گا، وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہوگا پانچ فیصد رائیلٹی ملے گی۔
ترجمان نے لاپتہ افراد سے متعلق کہاکہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تعداد 691 ہے۔ سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، پروپیگنڈٓے کے لیے نام نہاد تنظیموں کو استعمال کیا جارہا ہے۔
فرح شاہ کا کہنا تھاکہ ہمیں متحد ہوکر ملک کے بارے میں سوچنا چاہیں ، ملکی وسائل کے درست استمعال سے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔