گیارہ ارب ڈالر کی امداد کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر مستحکم نہیں ہوسکی
پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں توقع سے زائد 11 ارب ڈالرز کے امدادی اعلانات کے باوجود پاکستانی روپیہ مستحکم نہیں ہو سکا، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 237 روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ حوالہ ریٹ بھی 275 روپے ہوگیا ہے
جنیوا میں منعقد ڈونر کانفرنس میں توقع سے زائد امدادی رقم کے وعدوں کے باجود ملک میں ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے شرح تبادلے میں کوئی کمی نہیں آسکی ہے۔ انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔
پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈکے شہر جنیوا میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں توقع سے زائد امدادی رقم کے وعدوں کے باوجود ملک میں ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے شرح تبادلے میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیے
جنیوا ڈونر کانفرنس: بلاول کا کئی علاقوں میں سیلابی پانی کھڑے رہنے کا اعتراف
اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے منتظم اچم اسٹینر کے مطابق اس طرح کی ڈونر کانفرنس میں مقاصد اور اہداف سے کم عطیات کا اعلان ہوتا ہے تاہم حیرت انگیز طور پر پاکستان کے لیے توقع سے زائد رقم کے وعدے ہوئے ۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 ارب 20 جبکہ عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاقی بینک نے بھی ڈیڑھ ارب ڈالر کی مدد کرنے کااعلان کیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر، چین نے 10 کروڑ ڈالر، جاپان نے 7کروڑ 70 لاکھ ڈالر، فرانس نے 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
مریم اورنگزیب کے مطابق یورپی یونین نے 50 کروڑ یورو، جرمنی نے8 کروڑ 80 لاکھ یورو، یو ایس ایڈ نے 10 کروڑ ڈالر، برطانیہ نے 90 لاکھ پاؤنڈز جبکہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر امداد کااعلان کیا ہے ۔
پاکستانی کی سربراہی میں منعقدہ جنیوا ڈونر کانفرنس میں حکومتی توقع سے زائد رقوم کے اعلانات کے باوجود غیرملکی کرنسی کے شرح تبادلہ میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی جبکہ پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار ہوتی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کے قرض کے باوجود پاکستا ن پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹکتی رہے گی
فاریکس مارکیٹ میں11 ارب ڈالرکی امداد کے اعلانات کے باوجود انٹربینک میں ڈالر228 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 237 روپے میں ٹریڈ کررہا ہے جبکہ حوالے کا ریٹ بھی 275 روپے ہوگیا ہے ۔