پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1379 پوائنٹس کی کمی واقع
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ 30 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئی ، آخری مرتبہ 27 جولائی 2020 کو اتنی نچلی سطح پر بند ہوئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) شدید مندی کا شکار رہا، جبکہ ہفتے کے پہلے روز بھی پی ایس ایکس میں 602 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی۔
ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام نے تمام شعبوں کی طرح اسٹاک ایکسچینج کر بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج شدید مندی رہی۔
یہ بھی پڑھیے
غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی
امریکا سے کپاس کی درآمد کیلیے قرض دلوایاجائے، اپٹما کا امریکی سفارتخانے کو خط
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 1379 پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج 3.47 فیصد کمی کے ساتھ 38 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔
گذشتہ روز دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی ، جس کا مطلب ہے کہ دو دنوں میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ملک کی غیرمستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدترین مندی کا شکار ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ 30 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئی ، آخری مرتبہ 27 جولائی 2020 کو اتنی نچلی سطح پر بند ہوئی تھی۔