پاک، روس گیس و تیل کے معاہدے، ادائیگیاں روسی کرنسی میں کی جائیں گی

پاکستا ن، روس بین الحکومتی کمیشن تجارت اور تکنیکی تعاون کے تین روزہ اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تیل و گیس سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے، تیل و گیس کی تجارت سے متعلق اسٹریکچر کو مارچ میں حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ ادائیگیاں کسی بھی دوست ملک کی کرنسی میں ہوسکیں گی

پاکستا ن، روس بین الحکومتی کمیشن تجارت اور تکنیکی تعاون کے 8 ویں اجلاس کے بعد دونوں ممالک نے تیل و گیس کی تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں ۔

پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں تیل و گیس کی تجارت  سمیت  مختلف معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

پاک، روس بین الحکومتی کمیشن تجارت اور تکنیکی تعاون کا 8واں اجلاس

اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم سےمتعلق ڈیٹا شیئرنگ سمیت3معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدوں کے تحت پاکستان اور روس میں کسٹم امورپر تعاون ہوگا۔

تیل و گیس کی تجارت سے متعلق اسٹریکچر کو مارچ میں حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ ادائیگیاں کسی بھی دوست ملک کی کرنسی میں ہو سکیں گی جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔

روسی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ معاہدوں سے دونوں ممالک  کے  تعلقات کو مزید فروغ ملے گا جبکہ روس پاکستان میں برآمدی صنعت لگانے، ڈیری کے شعبے میں  تعاون بڑھائے گا۔

روسی وزیر توانائی نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تیل و گیس کی ادائیگیوں کے میکانزم پر بات ہوئی ہے۔ پاکستان اور روس کےدرمیان  چھوٹی اور طویل مدتی منصوبوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تیل اور گیس کی تجارت سے متعلق اسٹرکچر کو مارت تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ دونوں ممالک نے گیس پایپ لائن منصوبے پر بھی غور کیا ہے ۔

پاکستا ن، روس بین الحکومتی کمیشن تجارت اور تکنیکی تعاون کے  8ویں اجلاس  میں پاکستان سول ایوی ایشن  اورروس کی ائیر ٹرانسپورٹ  ایجنسی کےدرمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر وزیر خارجہ اور وزارت  پیٹرولیم آمنے سامنے

وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا  کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی ،زراعت ،مالیات،تجارت ،سرمایہ کاری اورکسٹم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے جس معاشی فوائد حاصل ہونگے۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ  انرجی سیکورٹی ،دستیابی،اور دورس معاہدوں کی تشکیل ہوگی۔ معاہدوں سے تیل اور گیس کی قلت کے مسائل سدباب ہوگا۔

متعلقہ تحاریر