خلیفہ کے بعد جلال پور جٹّاں کی منفرد نان خطائی
جلال پور جٹّاں کی نان خطائی کی خاص بات یہ کہ اسے کوئلے پر تیار کیا جاتا ہے۔
لاہور کی مہشور خلیفہ کی نان خطائی کے بعد اب جلال پور جٹّاں کی نان خطائی مقبول ہونے لگی ہے۔
نان خطائی ایک مخصوص دیسی بسکٹ ہے۔ منہ میں گھل جانے والی نان خطائی کو پاکستان میں ہزاروں افراد پسند کرتے ہیں ۔
ان دنوں جلال پور جٹّاں کی نان خطائی تیزی سے مقبول ہورہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر نان خطائی کی تیاری کی ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔ اس نان خطائی کی خاص بات یہ کہ اسے کوئلے پر تیار کیا جاتا ہے۔
جلالپور جٹاں کی مشہور خطائی کو Bake کرنے کا طریقہ.. 😍 pic.twitter.com/qiQw1eiF6M
— Sajid Sultan (@sajidsultan) December 29, 2020
شہریوں کا کہنا ہے کہ روایتی طریقے سے تیار کی جانے والی اس نان خطائی کا ذائقہ سب سے منفرد ہے۔
یہ بھی پڑھیے