سال نو کے موقع پر پاکستان میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور کے لیے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد سال 2020 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ پاکستان کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور کے لیے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سال نو کے موقع پر ٹريفک پوليس کی جانب سے جاری پلان کے تحت شہر کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی۔ یکم جنوری 2021 کی صبح تک تفریحی مقامات اور سمندر جانے والے تمام راستے کھلے رہیں گے۔

سی ویو روڈ پر میکڈونلڈ سے ولیج ہوٹل کی طرف ون وے ٹریفک چلائی جائے گی اور سی ویو جانے والے شہری ایدھی ایونیو سے دو دریا سے خیابان اتحاد پر نکل سکیں گے۔

سندھ پولیس نے سال نو کی مناسبت سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھیجنے کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ شہری خود کو محفوظ رکھتے ہوئے ایسے عناصر کی ویڈیو بنائیں اور پولیس کے جاری کردہ واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر بھیجیں۔ لیکن فائرنگ کی اطلاع سب سے پہلے ون فائیو مدد گار کو دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف فائرنگ بلکہ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک دشمنوں کے حملوں سےلاپرواہ سیاست

ادھر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی سال نو کی مناسبت سے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کا احترام مقدم ہے۔ ون ویلنگ اور قانون شکن عناصر حوالات کی ہوا کھائیں گے۔ 6 ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان، پیرو، ڈولفن اور ایلیٹ ٹیمیں تعینات ہوں گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز، 83 ایس ایچ اوز سپر ویژن کریں گے۔ 424 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ حساس اور اہم مقامات پر ڈولفن اسکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔ جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی الرٹ رہے گی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے