مسلم لیگ (ن) کے کارکن کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
ماضی ہو یا حال سیاسی کارکنان کے ممتاز نظر آنے کے انداز اپنے اپنے ہوتے ہیں۔
یوں تو ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے اپنے انداز اور لباس سے مشہور ہوتے رہے ہیں مگر حالیہ دنوں میں مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کا برتن کی تھاپ پر گایا ہوا گیت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تعریف میں گائے گئے گانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔
کھوکھر برداران محمد افضل کھوکھر MNA ملک سیف الملوک کھوکھر MPA @MaryamNSharif @AyeshaRajabAli1 @MehnazAkberAziz @Marriyum_A @AzmaBokhari @MaizaHameed @asmabarjees @ahsankhokhar136 @FaisalAKhokhar @KhealDas @Shmylaroy7861 @ZeshanMalick @Atifrauf79 @Atifrauf79 @hinaparvezbutt pic.twitter.com/MvrNYZZ37M
— Malik Tanveer NA 136 (@MalikTa99819601) January 25, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانا گانے والا کارکن بغیر موسیقی کے آلات کے گانا گا رہا ہے۔ کارکن کی جانب سے ایک برتن کو ڈھولکی کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ جہاں متوالا کارکن سریلی آواز میں گانا گنگنا رہا ہے وہیں وہ برتن پر پڑنے والی تھاپ کو بھرپور انداز میں قابو کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ویڈیوز وائرل
کارکن کی جانب سے گائے جانے والے گانے کے الفاظ صاف سنائی دے رہے کہ کارکن میاں نواز شریف کی تعریف کررہا ہے اور سابق وزیراعظم سے واپس آنے کی اپیل بھی کررہا ہے۔ چیک والی گرم جیکٹ اور نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس مسلم لیگ (ن) کا کارکن جہاں گانے سے محظوظ ہورہا ہے وہیں دھرنے میں موجود دیگر کارکنان کی جانب سے گانے کو انتہائی پسندیدگی سے سنا بھی جارہا ہے۔
ٹوئٹر کے ایک قاری نے گانا سن کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے دور اور پرانے دور کے روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی لسٹ بھی آویزاں کی ہے جس میں دونوں ادوار کی قیمتوں کو بھی تعین کیا گیا ہے۔
Purana Pakistan VS Naya Pakistan pic.twitter.com/jUr3g8JLPw
— Zeshan Malik (@ZeshanMalick) January 31, 2021
ایک صارف نے کارکن کی جانب سے گائے ہوئے گانے کو اس انداز میں تعریف کی ہے ” زندہ باد شیرو”۔
زندہ باد شیرو ✌️✌️✌️🐅🐅
— Malik Saqlain khokhar (@MalikSaqlainAb5) January 30, 2021