پٹھان کا متنازعہ گانا "بے شرم رنگ” ردبدل کے بعد دوبارہ فلم میں شامل کرلیا گیا
مدھیہ پردیش کے وزیر سمیت ہندو انتہاپسندوں نے شارخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے گانے بے شرم میں زعفرانی رنگ کی بکنی پہننے کے فیصلے پر اعتراض کیا گیا تھا تاہم گانے میں معمولی تبدیلیوں کے بعد اسے دوبارہ سے فلم کا حصہ بنالیا گیا ہے
بالی وڈ سپراسٹار شارخ خان کی فلم پٹھان کا متنازعہ گانا "بے شرم رنگ” معمولی ردبدل کے بعد دوبارہ فلم کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے زعفرانی رنگ کی بکنی پہنے پر اعتراض کیا تھا ۔
بھارت فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شارخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کے متنازعہ گانے "بے شرم رنگ” میں معمولی تبدیلیوں کے بعد اسے دوبارہ سے فلم کا حصہ بنالیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ہندو انتہاپسند فلم پٹھان کی مخالفت میں توہین رسالت پر اتر آئے
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی پٹھان کے گانے بے شرم رنگ نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جس کے نتیجے میں انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پٹھان کا گانا بے شرم رنگ اس وقت متنازعہ بنا جب مدھیہ پردیش کے وزیر سمیت ہندو انتہاپسندوں نے دیپیکا پڈوکون کے گانے میں زعفرانی رنگ کی بکنی پہننے کے فیصلے پر اعتراض کیا۔
مدھیہ پردیش کے وزیر نے دعوی ٰکیا تھا کہ پٹھان میں کچھ جارحانہ لمحات ہیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انہیں تبدیل نہیں کیا گیا تو ریاست میں اس پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
پٹھان نے آج 25 جنوری کو تھیٹر میں اپنا باضابطہ آغاز کیا۔ دیپیکا پڈوکون کی نارنجی بکنی اب بے شرم رنگ میں چند معمولی تبدیلیوں کے ساتھ فائنل کٹ میں پہنچ گئی ہے۔
سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے فلم ساز اور ہدایت کار کو گانے میں مخصوص تبدیلیاں کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے ۔