پٹھان نے 2 دن میں دنیا بھر سے 219 کروڑ روپے کماکر تمام ریکارڈ پاش پاش کردیے
فلم نے پہلے دن دنیا بھر سے 106 کروٖڑ اور دوسرے دن 113.6کروڑ روپے کمائے، ایک دن میں تقریباً70 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم بھی بن گئی، ترن آدرشن کا دعویٰ: پٹھان نے پہلے روز 13 ملین ڈالر کما کر جیمز کیمرون کی اواتار 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان نے بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کے تمام ریکارڈپاش پاش کردیے۔
فلم پٹھان ابتدائی 2 روز میں دنیا بھر سے219 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔
فلم رئیس میں ہیروئن بننے والی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر شاہ رخ خان کی یاد آگئی جبکہ عتیقہ اوڈھو نے بھی شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی یادگار ملاقات کی تصویر شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
ہندو انتہاپسند فلم پٹھان کی مخالفت میں توہین رسالت پر اتر آئے
پٹھان کا متنازعہ گانا "بے شرم رنگ” ردبدل کے بعد دوبارہ فلم میں شامل کرلیا گیا
بالی ووڈ کے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھا ن نے پہلے دن دنیا بھر سے106 کروڑ روپے جبکہ دوسرے روز 113کروڑ 60 لاکھ روپے کمائے۔یوں دو روز میں فلم کی مجموعی آمدن 219کروڑ روپے تک جاپہنچی ہے۔
‘PATHAAN’: ₹ 219.60 CR WORLDWIDE *GROSS* IN 2 DAYS… #Pathaan #India + #Overseas *Gross* BOC…
⭐️ Day 1: ₹ 106 cr
⭐️ Day 2: ₹ 113.60 cr
⭐️ Worldwide *GROSS* Total: ₹ 219.60 cr
🔥🔥🔥 pic.twitter.com/MFnr6gMK9z— taran adarsh (@taran_adarsh) January 27, 2023
انہوں نے بتایا کہ فلم پٹھان ایک روز میں تقریباً70 کروڑ روپے کمانے والی پہلی ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہندی سنیما سے 55 کروڑ اور تامل سنیما سے 2 کروڑ روپے کمائے جبکہ دوسرے روز بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندی سنیما سے 68 کروڑ روپے جبکہ تامل سنیما سے ڈھائی کروڑ روپے کمائے۔ترن آدرش نے فلم پٹھان کی کامیابی کو ناقابل تصور، بے مثال اوربے قابو قراردیدیا۔
#Pathaan #Tamil + #Telugu: Wed 2 cr, Thu 2.50 cr. Total: ₹ 4.50 cr.
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 27, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹھان نے ہالی وڈ فلم اواتار 2 کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ جیمز کیمرون کی فلم اواتار 2 نے ریلیز والے دن 10 ملین ڈالرز کمائے تھے جبکہ پٹھان نے پہلے دن 13 ملین ڈالرز کما کر یہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
دریں اثنا فلم کی ریلیز کے موقع پر فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار اداکرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ہیرو کی یاد آگئی۔ماہرہ خان نے فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس کے سیٹ پر لی گئی اپنی تصویر لگائی اور اس پر”میراپٹھان“کا کیپشن جمایا۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھونے بھی فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی یادگار ملاقات کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردی۔