شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
فلم پٹھان نے 4 دن میں 200 کروڑ روپے کا سنگل میل عبور کیا جبکہ کے جی ایف 2 نے یہ ہدف 5دن جبکہ باہو بلی 2 نے یہ سنگ میل 6 دن میں عبور کیا تھا، ترن آدرش

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نےبھارتی باکس آفس پرکمائی کے معاملے میں باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 کو بھی پیچھے چھوڑدیا ۔
فلم پٹھان اب تک دنیا بھر سے 312کروڑ روپے سے زائد کابزنس کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلم پٹھان نے 313 کروڑ روپے کمالیے، شاہ رخ خان کی پرستاروں سے چٹ چیٹ
پٹھان نے 2 دن میں دنیا بھر سے 219 کروڑ روپے کماکر تمام ریکارڈ پاش پاش کردیے
بالی ووڈ کے تجارتی تجزیہ کا رترن آدرش کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے بھارتی باکس آفس پر200 کروڑ روپے کا سنگ میل صرف 4 روز میں عبور کرکے باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 کو پیچھے چھوڑدیا ۔
‘PATHAAN’ OVERTAKES ‘KGF2’, ‘BAAHUBALI 2’… FASTEST TO ENTER ₹ 200 CR CLUB…
⭐️ #Pathaan: Day 4 [Sat] ⭐ #KGF2 #Hindi: Day 5
⭐ #Baahubali2 #Hindi: Day 6#India biz.#Pathaan is truly rewriting record books. pic.twitter.com/w5y07xKRnI— taran adarsh (@taran_adarsh) January 28, 2023
ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان نے 4 دن میں 200 کروڑ روپے کا سنگل میل عبور کیا جبکہ کے جی ایف 2 نے یہ ہدف 5دن جبکہ باہو بلی 2 نے یہ سنگ میل 6 دن میں عبور کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پٹھا ن صحیح معنوں میں ریکارڈ بک کو نئے سرے سے تحریر کررہی ہے۔
‘PATHAAN’: ₹ 313 CR WORLDWIDE *GROSS* IN 3 DAYS… #Pathaan is the FASTEST #Hindi film to breach ₹ 300 cr mark [GROSS] in *3 days*…
WORLDWIDE [#India + #Overseas] *Gross* BOC… *3 days*…
⭐️ #India: ₹ 201 cr
⭐️ #Overseas: ₹ 112 cr
⭐️ Worldwide Total *GROSS*: ₹ 313 cr
🔥🔥🔥 pic.twitter.com/caFDbR4q3q— taran adarsh (@taran_adarsh) January 28, 2023
ترن آدرش نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ فلم پٹھان دنیا بھر سے 313 کروڑ روپے کمانےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔ ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ فلم پٹھان 3 دن میں دنیا بھر سے 313 کروڑ روپے کمانے کے بعد 300 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والی تیز ترین بھارتی فلم بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم نے اب تک انڈیا میں 201کروڑ جبکہ بیرون ملک 112کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔









