فلمساز رافع راشدی کا فلم پٹھان میں پاکستان کا منفی تاثر دکھانے پر دلچسپ تبصرہ

یہ اہم نہیں ہے کہ بھارت ہمیں  کیسے دیکھتا ہے اور کیسے پیش کررہا ہے، اہم یہ ہے کہ ہم اپنے مواد کے ذریعے خود کو دنیا کے سامنے کیسا پیش کررہے ہیں، رافع راشدی: فلم پٹھان 5 دن میں 542 کروڑ روپے کمالیے

شوبز کی دنیا میں ان دنوں ایک  طرف بالی ووکنگ شاہ رخ خان  اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کی کامیابی کا چرچہ ہے تو دوسری جانب فلم میں پاکستان کامنفی تاثر دکھانے پر بھی بات ہورہی ہے۔

پاکستانی فلم ساز و ہدایت کار رافع راشدی نے فلم پٹھا ن میں پاکستان کے منفی تاثر کے حوالے سے ہونے والی بحث پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم پٹھان نے 313 کروڑ روپے کمالیے، شاہ رخ خان کی پرستاروں سے چٹ چیٹ

شاہ رخ خان کی فلم نے باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی فلم ساز و ہدایت کار رافع راشدی نے اپنے ٹوئٹ میں پٹھان، میڈیا،پاکستان  اور خوداحتسابی کے ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے   لکھاکہ”یہ اہم نہیں ہے کہ بھارت ہمیں  کیسے دیکھتا ہے اور کیسے پیش کررہا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم اپنی الگ نمائندگی، شناخت اور نظریہ  رکھتے ہیں – لیکن ہم کس چیز کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ ہم اپنے مواد کے ذریعے دنیا کو کیا دکھا رہے ہیں؟  اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے“۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ بزنس کے اعتبار سے اس فلم کو بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ترین فلم قرار دیا جاریا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم پٹھان نے 5 دن میں 542 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔ تجزیہ کار کے مطابق فلم اب تک بھارت بھر سے 335 کروڑ روپے جبکہ بیرون ملک سے 207 کروڑ روپے کماچکی ہے۔

متعلقہ تحاریر