نبیلا مقصود نے تاعمر جوان رہنے کا نسخہ بتادیا

میں اپنا خیال رکھتی ہوں اور اپنی توجہ اپنے کام اور خاندان پر رکھتی ہوں، اوروں سے جل بھن کر لوگ خود کو بھلا دیتے ہیں، معروف اسٹائلسٹ کا ٹرول کو جواب

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مشہور اسٹائلسٹ اور بیوٹیشن نبیلا  مقصود نے تاعمر جوان دکھنے کا نسخہ بتادیا۔

نبیلا مقصود کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک خاتون صارف نےان سےاب تک جوان دکھنے کی وجہ معلوم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

فلمساز رافع راشدی کا فلم پٹھان میں پاکستان کا منفی تاثر دکھانے پر دلچسپ تبصرہ

دیپک پروانی سیاسی رہنماؤں کی گھسی پٹی باتوں سے بیزار آگئے

نبیلا مقصود  کی  انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے استہزائیہ انداز میں سوال کیا تھا کہ”یہ بوڑھی کیوں نہیں ہوتی؟“

نبیلا مقصود نے خاتون  صارف کے تبصرے  کا جواب دیتے ہوئے لکھاکہ” کیوں کہ میں اپنا خیال رکھتی ہوں اور اپنی توجہ اپنے کام اور خاندان پر رکھتی ہوں“۔انہوں نے مزید کہا کہ”  اوروں سے جل بھن کر لوگ خود کو بھلا دیتے ہیں“۔

نبیلا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سوال کا عکس شیئر کرتے ہوئے تبصرے میں لکھاکہ کتنا عجیب سوال ہے،آپ کیا کہتے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nabila Maqsood (@thisisnabila)

ایک صارف نے لکھاکہ پہلے تو یہ بتائیں کہ بوڑھے انسان نہیں ہوتے کیا؟ ہر عمر کااپنا وقار ہوتا ہے،  اور ہمیں تو فخر ہونا چاہیےکہ ہمارے ملک میں بھی لوگ فیشن  سینس رکھتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ جو نفرت کرتے ہیں وہ خوش نہیں رہتے، دوسروں کو خوش دیکھ کر جل بھن جاتے ہیں اور پھر وہ جلن ان کے منہ سے رال کی طرح ٹپکتی رہتی ہے۔نبیلا!حاسدین کو نظر انداز کریں اور ہمیشہ اللہ سے حفاظت طلب کریں اور دمکتی رہیں۔

متعلقہ تحاریر