سوشل میڈیا پر ہاظم بھنگوار کے چرچہ ، کون ہے یہ نوجوان اسسٹنٹ کمشنر؟
نیویارک میں پیدا ہونے والے ہاظم بھنگوار نے قانون اور مارکیٹنگ کی تعلیم کی اور پھر امتحان پاس کر کے سرکاری افسر لگ گئے ہیں۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار ہیں ، جن کی آج کل منفرد کپڑوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
نیویارک میں پیدا ہونے والا حاظم آج کل کراچی جیسے بے ہنگم شہر کے ایک ٹکڑے کو درست کرنے میں مصروف ہیں ، عجیب بیوروکریٹ ہیں سڑک پر کتے نظر آئیں تو گھر لے جاتے ہیں ، انکا خیال رکھتے ہیں ، کبھی بچوں کو دیکھتے ہیں تو گاڑی سے ٹافی اور پاپڑ نکال کر دینا شروع کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
برازیلین ناول نگاراور نغمہ نگار پاؤلو کوئہلو بھی کنگ خان کے پرستار نکلے
صارفین کی ہدایت کار سے دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا اینی میٹڈ ورژن لانے کی فرمائش
ڈی سی آفس کے ملازمین بتاتے ہیں صاحب بہت اچھا ہے کبھی کوئی کسی کو جرمانہ کردے تو غربت دیکھ کر خود ہی پیسہ بھر دیتا ہے اور بس ڈانٹ دیتا ہے کہ اب سڑک پر ٹھیلہ نہیں لگانا۔
کسی ملازم کی بیٹی کی شادی ہو یا کوئی مئسلہ تو اپنی ہی تنخواہ سے پیسہ دے دیتے ہیں۔
ہاظم بھنگوار کو موسیقی سے بہت زیادہ شگف ہے اگر گانے گنگناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اپنی ویڈیو بھی اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔
View this post on Instagram
ہاظم بھنگوار کوریا میں ہونے فیشن شو کے دوران ریڈ کارپیٹ پر جلوہ افروز ہو چکے ہیں۔ ان کا نجی اور سماجی زندگی گزارنے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر ہے۔
View this post on Instagram
ہاظم بھنگوار خدا ترس اور غریبوں کی مدد کرنے والے انسان ہیں ، لوگوں کے کام آنا چاہتے ہیں ، لوگوں کے مسائل سننے کے لئے ان کے دفتر کے دروازے سے کے لیے کھلے رہتے ہیں۔
View this post on Instagram
نیویارک میں پیدا ہونے والے ہاظم بھنگوار نے قانون اور مارکیٹنگ کی تعلیم کی اور پھر امتحان پاس کر کے سرکاری افسر لگ گئے ہیں۔
ہاظم بھنگوار ، ان کے اسٹاف اور لوگوں کی باتیں سن کر انگریزی کا وہ جملہ یاد آتا ہے۔
” Never Judge A Book By Its Cover "