فیروز خان کے وکیل کی منیب بٹ کیخلاف مقدمے کیلیے ایف آئی اے کو درخواست
فیروز خان نے منیب بٹ کو قانونی نوٹس جاری نہیں کیا تھا اس کے باوجود انہوں نے سوشل میڈیا پر آکر مجھے بدنام کیا، اداکار معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کرونگا، ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے متنازع اداکار فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
وکیل فائق علی جاگیرانی کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خان نے جن ساتھی فنکاروں کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر قانونی نوٹس جاری کیا تھا ان میں منیب بٹ کا نام شامل نہیں تھا، اس کے باوجود انہوں نے سوشل میڈیا پر آکر مجھے بدنام کیا۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات افشا کرکے نیا محاذ کھول لیا
حمزہ فردوس نے فیروز خان کے دفاع کیلیے انوکھی منطق پیش کردی
ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی کا اپنے وڈیو بیان مزید کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کوئی بھی اپنے مخالفین کی بات سننے کو تیار نہیں ہوتا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی کو بدنام کریں۔
وکیل فائق علی جاگیرانی نے اداکار سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اداکار معافی نہیں مانگتے ہیں تو ہم منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، ایف آئی آر درج کروارہے ہیں اور قانون کے مطابق ہرجانہ بھی دائر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ سمیت ساتھی فنکاروں کو ان پر جھوٹا الزامات عائد کرنے کی بنیاد پر ہتک عزت کا نوٹس بھیجاتھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھی۔
ان تصاویر میں اداکار منیب بٹ کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان اوران کی بہن منال خان کا نام اور ذاتی معلومات بھی تھیں جو لیک ہوگئیں جس کے باعث اداکار منیب بٹ نے فیروز خان کے وکیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیا اور کہا کہ قائق علی اپنے یوٹیوب چینل کے ویوز بڑھانے کے لئے اداکار کے ذریعے ایسے اقدامات کرواتے ہیں۔