علی ظفر کا ‘الے’ ہٹ ہوگیا
علی ظفر اپنے سندھی گانے کے ذریعے پنجاب اور سندھ کے درمیان ایک راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کا نیا گانا ‘الے منجھا ماروڑا’ کا ریمکس آیا اور چھا گیا۔ سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے والا یہ گانا 26 نومبر کو ریلیز ہوا جو اب تک یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ گانے کی ویڈیو کو 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
سندھی گانے کی اس قدر پذیرائی پر علی ظفر نے خصوصی ویڈیو میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جانے والی ویڈیو میں گلوکار نے کہا کہ یہ گانا انہوں نے اپنے سندھی بہن بھائیوں کے لیے گایا۔ ‘الے منجھا ماروڑا’ کے ذریعے انہوں نے سندھی ثقافت کو دنیا کے سامنے روشناس کرانے کی کوشش کی۔
My heartfelt gratitude for your love for the song #Allay and giving the Sindhi culture and heritage the limelight it deserves. #jiyesindh #bhaeehazirhai 🙏❤️ pic.twitter.com/uDOhEwMC92
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 4, 2020
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علی ظفر کا تعلق لاہور (یعنی پنجاب) سے ہے۔ معروف گلوکار نے اپنی تعلیم بھی لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے حاصل کی۔ اس حوالے سے علی ظفر نے بلاشبہ پنجاب اور سندھ کے درمیان ایک راہ ہموار کرنے کی کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔ اس بات کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ سندھی قوم پرستوں کی بڑی تعداد بھی گانے کو پسند کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میوزک کا ایکسٹرا ڈوز علی ظفر اور سجاد علی کے گانے ایک ساتھ
قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے علی ظفر کی کاوش کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ بھی کیا۔
علی ظفر ۽ شعيب اختر کی سندھی زبان اور ثقافت پر گفتگو، علی کے نغمے اور پولی جوس کے سندھی کلچرل ايڈ نے لاکھوں سندھی نوجوانوں کو متاثر کيا ہے. بائيس کروڑ پاکستانيوں کو قريب لانےکا فقط ايک حقيقی فارمولہ ہے برابری، انصاف، عزت اور محبت.@AliZafarsays@shoaib100mph#SindhiCultureDay2020
— Ayaz Latif Palijo (@AyazLatifPalijo) December 3, 2020
سندھی گانے کی کامیابی کے بعد شائقین علی ظفر سے مختلف زبانوں میں گانے کی فرمائش کررہے ہیں۔
You are amazing and adorable Ali ,so is Urooj. Congrats for the success of your lovely song.
But Ali, Aapne mere sawal ka jawaab nahi diya. Gujarati language mein bhi ek gaana ho sake aur Aapko aacha lage toh zaroor sochna .Lots of 💕🤗Ali , Urooj— Dr Madhuri Arora (@MadhuriArora8) December 4, 2020
واضح رہے کہ گانے میں علی ظفر کے علاوہ عروج فاطمہ اور عابد بروہی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ اجرک اور ثقافتی رقص کے ساتھ عابد بروہی کے ریپنگ کے تڑکے نے گانے کو سب سے ممتاز کردیا ہے۔