گریمی ایوارڈز 2023: بیونسے نے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈذ جیتنے کا ریکارڈ قائم کردیا
گریمی ایوارڈز 2023 کے جاری فہرست کے مطابق بیونسے ، ہیری اسٹائلز اور کینڈرک لامر نے کئی بڑی فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ K-Pop سپر گروپ BTS دوبارہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کے ستاروں سے سجی گریمی ایوارڈز 2023 کی تقریب Crypto.com Arena میں منعقد ہوئی۔ جس میں Lizzo، Steve Lacy، Luke Combs، Mary J Blige، Harry Styles، Bad Sam Smith، Bunny اور بہت سی دوسری مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
بیڈ بنی نے ایک شاندار پرفارمنس کے ساتھ رات کا آغاز کیا، جس میں روایتی لباس میں پائروٹیکنکس رقاصوں نے شرکت کی۔ ٹیلر سوئفٹ سمیت کئی مشہور شخصیات رقص پیش کیا۔ ہیری اسٹائلز نے اپنا گانا As It Was پیش کیا۔ سام اسمتھ اور کم پیٹراس نے اپنے گانے Unholy کی زبردست پرفارمنس دی۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل
اداکار عمران عباس نے حالات حاضرہ پر خوبصورت غزل سنادی
تقریب میں جہان فانی سے کوچ کرجانے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جنہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ان میں لوریٹا لن بھی شامل ہیں ، جن کا اکتوبر میں انتقال ہوا تھا۔ گلوکار اور نغمہ نگار کرسٹین میکوی اور فلیٹ ووڈ میک کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان کا انتقال گذشتہ برس نومبر میں ہوا تھا۔ مگوس ریپر جسے نومبر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ وائلا ڈیوس EGOT کا درجہ حاصل کرنے والی پہلی بلیک خاتون بن گئیں۔
تقریب کے دوران گریمی ایوارڈز جیتنے والوں نے موسیقاروں اور گلوکاروں نے ہپ ہاپ ڈانس کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ سامعین کی جانب سے زبردست تالیوں کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا۔
گلوکارہ بیونسے نے 32واں گریمی ایوارڈ جیت کر اب تک کے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
دوسری طرف، کینڈرک لامر نے رات کے لیے کئی بڑی فتوحات اپنے نام کیں۔ سیم اسمتھ اور کم پیٹراس کی جوڑی نے بی ٹی ایس کے گانے مائی یونیورس اور ABBA کی شکست دے کر بہترین پرفارمنس کا اعزاز حاصل کیا۔ کم پیٹراس نے گریمی جیتنے والی پہلی ٹرانس خاتون کے طور پر تاریخ رقم کی۔
Just won my 3rd Grammy Award. Extremely grateful, am speechless! I dedicate this Award to India.@copelandmusic
Herbert Waltl Eric Schilling Vanil Veigas Lonnie Park pic.twitter.com/GG7sZ4yfQa— Ricky Kej (@rickykej) February 6, 2023
بھارتی موسیقار رکی کیج نے گریمی ایوارڈز میں ایک اور ایوارڈ جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ بھارتی ریاست بنگلور کے رہنے والے رکی کیج نے تیسری بار گریمی ایوارڈ جیتا ہے۔