رابی پیرزادہ کا مستحقین کو مفت آرگینک سبزیاں دینے کا اعلان
اگر پٹرول مہنگا ہورہا ہے تو سبزیوں سے پیسے بچائیں، اب غریب امیروں سے بہتر کھانا کھائیں گے، سابقہ اداکارہ
سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور منی بجٹ کے باعث کمر توڑ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریبوں کی مدد کو آگئیں۔
رابی پیرزادہ نے غریبوں کو اپنے فارم کی آرگینک فارم کی سبزیاں بالکل مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ازیکا ڈینیئل بھی رابی پیر زادہ کے نقش قدم پر چل پڑیں؟
رابی پیر زادہ موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کی حمایت میں سامنے آگئیں
رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ وڈیو پیغام میں کہا کہ”میں ہمیشہ سے کہتی آئی ہوں کہ ہمیں اپنے ہاتھوں سے سبزیاں اگانی چاہئیں“،انہوں نے اپنے آرگینک فارم سے آنے والی سبزیوں کا ٹرک دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہ سبزیاں مستحق لوگ کھائیں گے کیونکہ ان کا ہر کا اللہ کیلیے ہوتا ہے۔
Ager petrol mehnga hooreha hai to sabzion se paise bechaein,
Alhamdulillah Rabi Pirzada Farms ki sabzi, organic, koi khaad ya spray nahi, ab ghareeb log ameeron se behter khana khaein ge in shaa Allah 😊🤲🏻#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/Q3SheImyUg
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 16, 2023
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں لدی ہوئی میتھی، دھنیا، مونگرےاور پالک سمیت تمام سبزیاں مستحقین میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ آرگینک کا دور آگیا ہے کیونکہ ہماری قوت مدافعت ختم ہورہی ہے جبکہ آرگینک سبزیاں ہرقسم کی کھاد اور کیمیکلز کے بغیر اگائی جاتی ہیں، اس لیے یہ سحت کیلیے مفید ہیں۔
اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”اگر پٹرول مہنگا ہورہا ہے تو سبزیوں سے پیسے بچائیں،الحمد للہ ، رابی پیرزادہ فارم کی اسپرے سے پاک آرگینک سبزی، اب غریب امیروں سے بہتر کھانا کھائیں گے“۔