اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کا کوک اسٹوڈیو تامل کا گانا ”ساگاواسی“ وائرل

گلوبل میوزک شو کوک اسٹوڈیو نےرواں سال  اپنا پہلا تامل ایڈیشن لانچ کیا ہے جس نے 25 سے زیادہ فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے

بھارتی موسیقار اور گلوکار اے رحمان کی صاحبزادی خدیجہ رحمان کا  کو اسٹوڈیو تامل  میں گایا ہوا گیت ”ساگاواسی“ یوٹیوب پر وائرل ہوگیا۔

2 ہفتے قبل جاری کیا جانے والا گیت اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون نے شادی شدہ خواتین کی جسامت کا مذاق اڑانے پر نادر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہالی ووڈ کے سینئر اداکار بروس ولز دماغی خلل کی بیماری ڈیمنشیا میں مبتلا

 

گلوبل میوزک شو کوک اسٹوڈیو نے رواں سال  اپنا پہلا تامل ایڈیشن لانچ کیا ہے جس نے 25 سے زیادہ فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ شو کے سیزن 1 کا پہلا گانا”ساگاواسی“ انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔

اس گانے گلوکار و موسیقا  اریوو کے ساتھ معروف بھارتی موسیقار و گلوکار  اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان  نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔”ساگاواسی“  انسانوں کے فطرت کے ساتھ ملاپ کا جشن  ہے۔

 2ہفتے قبل کوک اسٹوڈیو تامل کے یوٹیوب چینل پر جاری کیے گئے اس گیت کو ایک کروڑ 30 لاکھ مرتبہ دیکھاجاچکا ہےجبکہ 52 ہزار سے زائد صارفین اس گانے کو پسند کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر