اداکارہ عشنا شاہ نے شادی کیلیے گانوں کی فہرست پر کام شروع کردیا
شادی کی پلے لسٹ بنانا اور سوچنا کہ آیا یہ اس لیے ہے کہ میں پنجابی ہوں، یا اس زمانے سے ہوں کہ جب شادی کی بات آتی ہے تو اسکول کے زمانے کے پرانے انداز کو کوئی بھی مات نہیں دے سکتا، اداکارہ

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنی شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔عروسی جوڑے کے انتخاب کے بعد اداکارہ نے شادی کی تقریبات کیلیے گانوں کی فہرست ترتیب دینا بھی شرو ع کردی۔
اداکار عشنا شاہ نے گزشتہ برس دسمبر میں معروف گالفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا، پرانا اکاؤنٹ بحال نہ ہوسکا
عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ اسکینڈلائز کرنے والوں کو پھر شٹ اپ کال
گزشتہ دنوں اداکارہ کی اپنا عروسی جوڑ ا پسند کرنے کی تصویر سامنے آئی تھی۔اب اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریب کیلیے گانوں کی فہرست ترتیب دینا شروع کردی۔
Making a wedding playlist & wondering if it’s because I’m Punjabi, or from that era that nothing beats the old school vibe when it comes to shadis. @MusicByRR @MANJmusik @Sukhbir_Singer @Qurram @RupMagon @ballysagoomusic @Hunterzmusic #RDB #joshtheband #stereonation
— Ushna Shah (@ushnashah) February 19, 2023
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ”شادی کی پلے لسٹ بنانا اور سوچنا کہ آیا یہ اس لیے ہے کہ میں پنجابی ہوں، یا اس زمانے سے ہوں کہ جب شادی کی بات آتی ہے تو اسکول کے پرانے انداز کو کوئی بھی مات نہیں دے سکتا۔ اداکارہ اپنے ٹوئٹ دور جدید کے کئی نامورغیرملکی گلوکاروں کو ٹیگ کیا ہے“۔









