اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر جسمانی اعضاء کی شاعری نے دل گرما دیئے

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی فلم "آر آر آر"  کے مشہور گانے"ناچو ناچو" پر زبردست جسمانی اعضاء کی شاعری پر بھرپور داد سمیٹی، ہانیہ کے ڈانس کی وڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی فلم کے گانے "ناچو ناچو” پر جسمانی اعضاء کی شاعری دکھاکر عوام کو تفریح مہیا کی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے ۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی فلم "آر آر آر”  کے مشہور گانے”ناچو ناچو” پر زبردست جسمانی اعضاء کی شاعری پر بھرپور داد سمیٹی ۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے تاحال نازیبا مواد نہیں ہٹایا، ادکارہ مہوش حیات

کراچی میں ایک شادی کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے جس میں وہ خوبصورت رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے  دلکش غرارے اور سفید رنگ کے پاپوش میں ملبوس نہایت ہی متاثر کن نظر آرہی ہیں ۔

مشہور تیلگو  فلم ” آر آر آر” کے گانے” ناچو ناچو” پر ہانیہ عامر کے رقص کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے جبکہ تقریب میں شریک لوگوں نے بھی انہیں داد دی ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ہانیہ عامر کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غرارے میں ناچو ناچو پر زبردست توانائی کے ساتھ  رقص کرنا انکا کارنامہ ہے ۔

ایک صارف نے ان کے جوتوں پر تنقید کی ۔اعجاز بٹ نامی ٹوئٹر صارف نے  ہنستے ہوئے سوال کیا کہ یہ لہنگے کے نیچے اسنیکرز کون  پہنتا ہے یارو ؟۔

خوبرو اداکارہ  ہانیہ عامر کے ناچو ناچو  پر زبر دست ڈانس کو دیکھ کر ایک اور صارف نے کہا کہ یہ سب کچھ ہیل پہن کر دکھا ؤ تو مزا آئے گا ۔

متعلقہ تحاریر