گلو کار علی ظفر نے عفت عمر کو بدتمیز و غیرمہذب خاتون قرار دے دیا

گلوکار علی ظفر نے عفت عمر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر اور اہلخانہ کے احترام کی وجہ سے  خاموش ہوں تاہم غیر مہذب رویہ اور ہراسانی ناقابل برداشت ہوگئی ہے،عفت عمر نے بھی ترکی با ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی ، جھوٹ بولنا بند کرو گے ؟ ۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے اداکارہ عفت عمر  متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غیر  مہذب رویے اور ہراساں کرنے پر خاموش ہوں مگر اب بہت ہوگیا ہے ۔

گلوکار علی ظفر نے عفت عمر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر اور اہلخانہ کے احترام کی وجہ سے  خاموش ہوں تاہم غیر مہذب رویہ اور ہراسانی ناقابل برداشت ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر جسمانی اعضاء کی شاعری نے دل گرما دیئے

علی ظفر نے عفت عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بہت برداشت کرلیا، اب وہ تمام وڈیوز پوسٹ کرونگا جو عدالت میں پیش کی گئیں اور ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ ایسا لگتا ےہے کہ آپ کے پاس دوسروں کو گالیاں دینے اور بہتان تراشی کے علاوہ کوئی اور کام ہی نہیں ہے تاہم اب وقت تبدیل ہوچکاہے ۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے عفت عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مسلسل مجھے،میرے والد اور میرے خاندان کی خواتین کو تکلیف پہنچانے کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے عفت عمر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں ذرا بھی تہذیب اور سلیقہ ہوتا تو آپ آکر سچائی پوچھتیں مگر آپ کے پاس الزام تراشی کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ۔

علی  ظفر کی سخت ٹوئٹ کے جواب میں عفت عمر نے بھی ترکی با ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی ، جھوٹ بولنا بند کرو گے ؟ ۔

اداکارہ عفت عمر نے علی ظفر کو ایک  ناکام شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’گواہوں کو لے آئیں‘۔عفت عمر نے ان سے پوچھا کہ میں نے کب مہم چلائی تمہارے خلاف ؟ ۔

متعلقہ تحاریر