حرا مانی نے اپنا نیا گانا ’یاریاں‘ جاری کردیا
یوٹیوب پر جاری کیے گئے اس گانے کو حرامانی کے پرستاروں کی جانب سے خاصاپسند کیا جارہا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور گلوکارہ حرا مانی نے اپنا نیا گانا’یاریاں‘ جاری کردیا۔
یوٹیوب پر جاری کیے گئے اس گانے کو حرامانی کے پرستاروں کی جانب سے خاصاپسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئما بیگ کو گلوکار شمعون اسماعیل کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
اداکارہ ریما کو سما کی جھوٹی خبر پر عثمان ڈار کے قہقہے پسند آگئے
حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یاریاں آگیا ہے، یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے۔ یوٹیوب وڈیو پر تبصرے میں صارفین نے گانے کیلیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
یوٹیوب پرآجانی ریکارڈز کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے اس گانے کو اب تک2 لاکھ 75ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ صارفین نے کی بڑی تعداد نے گانے کی موسیقی اور ہرا مانی کی آواز کی تعریف کی ہے ۔









