شادی کیلیے کوئی شرط نہیں بس لڑکا زیادہ گورا نہیں ہوناچاہیے، آئما بیگ
میری اب کوئی خاص پسند نہیں ہے لیکن شروع میں چنچل ہوا کرتی تھی لیکن اسے مزاحیہ اورعمدہ مزاح کا حامل ہونا چاہیے، گلوکارہ کا انٹرویو

گلوکارہ آئما بیگ نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی میں مطلوب خصوصیات کی تفیصلات بیان کردیں۔
یاد رہے کہ گلوکارہ آئما بیگ کی پہلی منگنی گوری رنگت کے حامل شہبازشگری سے ہوئی تھی تاہم یہ تعلق ناخوشگوار انجام سے دوچار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ فلم فیسٹیول میں ”نور“ نے بہترین ہیلتھ فلم کا ایوارڈ جیت لیا
عشنا شاہ نے ٹرولز سے معافی مانگنے کے بعد انسٹاگرام کو خیرباد کہہ دیا
گلوکارہ آئما بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ گلوکارہ نے بلاجھجک بتایا کہ وہ اپنے ہونے والے جیون ساتھی میں کیا کیا خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں اس لڑکے کے بارے میں کیا کہوں لیکن اسے زیادہ گورا نہیں ہونا چاہیے، میری اب کوئی خاص پسند نہیں ہے لیکن شروع میں، میں چنچل ہوا کرتی تھی۔ اب میری کوئی خاص پسند نہیں ہے لیکن اسے مزاحیہ اورعمدہ مزاح کا حامل ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ آئما بیگ نے 2019 سے جاری دوستی کے بعد جولائی 2021 میں شہبازشگری سے منگنی کرلی تھی تاہم بدقسمتی سے یہ منگنی بمشکل ایک سال ہی چل سکی تھی اورگزشتہ سال ستمبر میں ناخوشگوار انجام سے دوچار ہوگئی تھی ۔
گلوکارہ کی منگنی کے خاتمے کے بعد کینیڈین ماڈل طلولہ مائر نے گلوکارہ کو اپنے سابقہ منگیتر سے دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئےہدایت کار قیس احمد کے ساتھ غیرازدواجی تعلق کا الزام عائد کیا تھا جبکہ اداکارہ کی نازیبا گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے۔









