گھر سے نکالے جانے کے بعد نواز الدین صدیقی کے بیوی بچوں نے رات کہاں گزاری؟
عالیہ صدیقی نے بچوں کے ساتھ رات اپنی بھانجی کے گھر گزاری، نواز الدین نے صرف بیٹی کو واپس گھر جانے کی اجازت دی تھی، بھائی نواز الدین صدیقی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اہلیہ عالیہ صدیقی کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا۔
نواز الدین صدیقی کے بھائی کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے بچوں کے ساتھ رات اپنی بھانجی کے گھر گزاری۔نوازالدین صدیقی نے صرف بیٹی کو واپس آنے کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اہلیہ نے نواز الدین صدیقی پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروادیا
ہڈی میں ٹرانس ویمن کے ساتھ کام ناقابل یقین تجربہ رہا، نواز الدین صدیقی
عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے بچوں سمیت سڑک پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اداکار کی اہلیہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نوازلدین نے انہیں بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں نواز الدین کی بڑی بیٹی کو بھی روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عالیہ کہتی ہیں کہ میری بیٹی بہت رو رہی ہے اور ہم بہت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوازالدین صدیقی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔
اداکار کی اہلیہ نے روتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کے پاس صرف 81 بھارتی روپے موجود ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ بچوں کو لے کر کہاں جائیں نہ ان کے پاس ہوٹل میں قیام کرنے کے پیسے ہیں نہ ہی گھر ہے۔
دوسری جانب اس ویڈیو پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے عالیہ کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے نواز الدین صدیقی کے بھائی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گھر سے نکالے جانے کے بعد عالیہ صدیقی نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنی بھانجی کےگھر رات گزاری تھی۔
نواز صدیقی کے بھائی نے مزید بتایاکہ بیٹی شورا نے نوازالدین صدیقی کو فون کیا تو اس نے صرف اسے ہی گھر واپس آنے کی اجازت دی۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ گھر میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد دونوں بچے پریشان ہیں کیونکہ دبئی سے واپسی کے بعد وہ 45 دن سے مذکورہ بنگلے میں مقیم تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نوازالدین صدیقی کی اہلیہ پر ان کی ساس نے جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ نوازالدین صدیقی نے بھی عالیہ کو اپنی اہلیہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ)لیو اِن (میں تھے جس پر عالیہ نے نوازالدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔









