دیپیکا کا سرعام رنویر کا ہاتھ تھامنے سے انکار، مداح تشویش میں مبتلا
بالی ووڈ کی سپراسٹار جوڑی کی وڈیو وائرل ہوگئی، دیپیکا پڈوکون کو شوہر رنویر سنگھ کو نظرانداز کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک وڈیو نے پرستاروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
وڈیو میں دیپیکا پڈوکون کو شوہر رنویر سنگھ کو نظرانداز کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سوارا بھاسکر نے ولیمے میں کس پاکستانی ڈیزائنر کا تیارہ کردہ لباس پہنا
زارا نور عباس کی انسٹاگرام پوسٹ نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی
ممبئی کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں رنویر سنگھ، دیپیکا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن اداکارہ ان کا ہاتھ تھامنے سے گریز کرتے ہوئے اپنی ساڑھی سنبھالنے پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کی وڈیو نے پرستاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا اورمداحوں انسٹاگرام پوسٹ پر تبصروں کی بھرمار کردی۔صارفین کی اکثریت کا ماننا ہے کہ تقریب سے قبل جوڑۓ میں کوئی ان بن یا جھگڑا ہوا ہوگا۔
ایک صارف نے لکھاکہ ان کی باڈی لینگویج بالکل بدل چکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ تقریب سے قبل ان کا جھگڑا ہوا ہوگا۔ایک صارف نے تو پوری کہانی ہی سنادی۔
صارف نے لکھاکہ کئی پورٹلز پر یہ کہاگیا ہے کہ رنویر اپنی فلموں کی ناکامی کے بعد منشیات بالخصوص کوکین کا بے تحاشہ استعمال کرتا ہے۔وہ بہت زیادہ سنجیدہ اور افسردہ ہو گیا ہے ،وہ معمول سے زیادہ کوکین استعمال کرتا ہے اور بیرون ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور خواتین کے ساتھ بھی بہت فلرٹ کرتا ہے۔
صارف نے دعویٰ کیا کہ دیپیکا پڈوکون بری عادتیں ترک نہ کرنے پر اس سے تنگ نظرآتی ہیں کیونکہ وہ اس سال کے آخر میں حاملہ ہونے کی شدید خواہش مند ہیں لیکن رنویر ہر چیز کو متاثر کرنے والی اپنی عادتوں کو نہیں چھوڑ رہا ۔









