مادھوری سے متعلق تضحیک آمیز جملوں پر نیٹ فلکس کو شدید تنقید کا سامنا
امریکی مزاحیہ سیریز دی بگ بینگ تھیوری میں دو کرداروں نے ایشوریہ رائے سے موازنہ کرتے ہوئے مادھودی کو کوڑھ زدہ طوائف قرار دیدیا۔ مادھوری کے مداح نے نیٹ فلکس کو نوٹس ارسال کردیا، جیا بچن اور ریکھا کا بھی شدید ردعمل

معروف امریکی سِٹکام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ کے دوسرے سیزن کی پہلی قسط میں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے متعلق توہین آمیز گفتگو پربھارت میں تہلکہ مچ گیا۔
نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی شو کی 15 سال پرانی قسط میں راج کوٹھراپالی کا کردار ادا کرنے والے کونال نیئر نے ایشوریہ رائے سے موازنہ کرتے ہوئے لیجنڈ بھارتی اداکارہ کیلیے تضحیک آمیز جملے ادا کیے۔ مادھوری کے مداح اور مصنف و سوشل ایکٹیوسٹ متھون وجے کمار نے نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ حنا خان مسجد نبوی میں فوٹو شوٹ کرنے پر ٹرولنگ کا شکار بن گئیں
پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھوچڈھا میں قربتیں بڑھنے لگیں
نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی معروف مزاحیہ امریکی سیریز”دی بگ بینگ تھیوری “کی پہلی قسط کے ایک منظر میں شیلڈون کوپر کا کردار راج کوٹھراپالی سے گفتگو کرتے ہوئے ایشوریہ رائے کا مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ’ایشوریہ رائے تو غریبوں کی مادھوی ڈکشٹ ہیں‘۔جواب میں راج کوٹھراپالی نامی کردار کہتا ہے ’ایشوریہ رائے تو دیوی ہیں جبکہ مادھوری ڈکشٹ کوڑھ زدہ طوائف ہیں“۔
View this post on Instagram
مادھوری کے مداح اور مصنف متھن وجے کمار نے مادھوری سے متعلق ہرزہ سرائی نشر کرنے پر نیٹ فلکس کو نوٹس ارسال کردیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شو میں مادھوی کے حوالے سے دکھائے گئے اس تضحیک آمیز منظر کو حذف کیا جائے .
Woah, just look here how the so-called viewers with a great sense of humour are justifying the reference to a woman as "leprous prosti****. Let me answer some of the popular questions:
1. "It’s a joke don’t you get it?”: No I don’t get the joke of calling a woman a leprous…— Mithun Vijay Kumar (@MVJonline) March 28, 2023
ان کا مانناہے کہ اس منظر میں ستعمال کیے گئے الفاظ نہ صرف ناقابل قبول اور بے عزتی کے زمرے میں آتے ہیں بلکہ اس طرح کے جملے خواتین کیخلاف پائی جانے والی بدگمانی کو پروان چڑھانے کا بھی سبب بنتے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر نیٹ فلکس نے اس قسط کو اپنے پلیٹ فارم سے نہیں ہٹایا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
چک لوری اور بل پراڈی کی تخلیق” دی بگ بینگ تھیوری “اصل میں امریکی ٹی وی سی بی ایس پر 2007 سے 2019 تک نشر ہوئی تھی۔ اگرچہ نیٹ فلکس کا اس مزاحیہ شو کی تیاری سے کچھ لینا دینا نہیں ہے تاہم اس کی لائبریری میں بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں اسٹریمنگ کے لیےدستیاب مواد میں یہ شو بھی شامل ہے ۔
ایشوریہ رائے بچن کی ساس اور سینئر بھارتی اداکارہ جیا بچن نے راج کوٹراپالی کا کردار ادا کرنے والے کونال نیئر کوپاگل خانے بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔سینئر بھارتی اداکارہ ریکھا نے بھی کونال نیئر کے اس مذاق کو توہین آمیز سے بھی بدتر اور انتہائی گھٹیا ذہنیت کا عکاس قرار دیدیا۔









