سونیا حسین نے "دادل” کی حیا بلوچ کے کردار کو چیلنجنگ رول قرار دے دیا
بے مثال صلاحیتوں کی مالکہ اداکارہ سونیا حسن نے اپنی نئی فلم دادل کا آفیشل ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ حیا بلوچ کا کردار زندگی کا مشکل ترین رول تھا
معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ فلم دادل کی حیا بلوچ کا کرداد ادا کرنے میرے لیے ایک چیلنج تھا۔ اداکارہ کی آنے والی فلم ’دادل‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
خوبصورت اور بے مثال صلاحیتوں کی مالکہ اداکارہ سونیا حسن نے فلم دادل کی حیا بلوچ کے کردار کو اپنے لیے چیلنجنگ قرار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ہانیہ عامر کوڈراموں میں ایک جیسے کردار اداکرنے پر شدید تنقید کا سامنا
فلم دادل لیاری کی مشہور باہمت باکسر حیا بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ فلم میں حیا بلوچ کا کردار معروف اداکارہ سونیا حسن ادا کررہی ہیں۔
سونیا حسن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے فلم ’دادل‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا، اداکارہ نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ وہ کردار جس نے بطور اداکار مجھے چیلنج کیا-
اداکارہ نے نے کہا کہ’حیا بلوچ’ کے کردار کو آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ میری فلم عید الفطر پر ریلیز ہوگی، میری فلم ‘دادل’ کا پہلا آفیشل ٹریلر یہ ہے۔
فلم دادل کے ہدایت کار اور مصنف ابوعلیحہ ہیں جبکہ نیہا لاج کی پیشکش یہ فلم عید الفطر پر دنیا بھر کے سنیماز میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔