جیسٹن بیبر اور ہیلی کا رمضان کریم سے متعلق نفرت آمیز بیان؛ سوشل میڈیا پر تنقید

بالی وڈاداکارہ گوہر خان سمیت دیگر شخصیات نے گلوکار جیسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے روزوں سے متعلق غیرذمہ دارانہ تبصروں کو جرم قرار دیتے ہوئے انہین حصول علم کا مشورہ دیا

کینیڈین گلوکار جیسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے رمضان کریم کے مبارک مہینے اور روزے کے متعلق غیر ذمہ دارانہ نفرت آمیز تبصروں پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان سمیت سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے روزہ پر کیے گئے تبصروں کو سخت ناگوار قرار دیا۔ گوہر خان نے انہیں تعلیم کے ھصول کا مشورہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ممبئی: نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا افتتاح،ہالی ووڈ ستاروں نے تقریب کو چارچاند لگادیے

سوشل میڈیا ایپ  ٹک ٹاک پر کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ان کی سپر ماڈل اہلیہ ہیلی بیبر نے رمضامن اور روزے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر صارفین نے اسے ایک جرم قرار دیا۔

گلوکار اور ماڈل کی جوری کے نفرت آمیز بیان کو بہت سے لوگوں نے جاہلانہ سوچ کہتے ہوئے ان کو تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا جس میں گوہر خان بھی شامل ہیں۔

روزے کے بارے میں جسٹن نے کہاکہ مجھے واقعی اس کے بارے میں سوچنا ہوگا، میں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے جسم کو مناسب طریقے سے سوچنے کے لیے غذائیت کی ضرورت ہے۔

جسٹن کی اہلیہ ہیلی نے کہاکہ کھانے سے روزہ رکھنا میرے لیے کبھی بھی معنی خیز نہیں تھا۔ اگر آپ ٹی وی، یا اپنے فون سے روزہ چاہتے ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ میں اس پر زیادہ یقین رکھتا ہوں، لیکن کھانے سے روزہ رکھنا میرے لیے کبھی سمجھ میں نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ مٹھائی کا روزہ رکھتے ہیں یا چینی کا روزہ رکھتے ہیں، تو وہ مجھے پسند ہے۔ اس نے پھر یہ کہہ کر نتیجہ اخذ کیاکہ ہم بالکل ایسے ہیں جیسے ہاں، اسی لیے تم بیوقوف ہو۔

یہ بھی پڑھیے

سونیا حسین نے "دادل” کی حیا بلوچ کے کردار کو چیلنجنگ رول قرار دے دیا

جیسٹن اور ہیلی کے بیان پر  گوہرخان ، جو خود رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھتی ہیں، نے اسے تنقیدف کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جسٹن اور ہیلی "تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

گوہر خان نے کہا کہ اپنی رائے رکھنا ایک بہتر عمل ہے تاہم اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صحیح طریقے سے پیش کرنے کے لیے کافی ذہانت درکار یوتی ہے ۔

متعلقہ تحاریر