بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کو پاکستانی اداکار وہاج علی پسند آگئے

کرن جوہر نے وہاج علی کی انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کیا کیا، پاکستان صارفین نے قیاس آرائیوں کی بھرمار کردی

بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کو پاکستانی اداکار وہاج علی کی ایک تصویر پسند آگئی جس سوشل میڈیا  صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

کسی نے کہا کہ کرن جوہر وہاج علی کو اپنے نئے پروجیکٹ کا حصہ بنانے والے ہیں تو کسی  نے کہا کہ کرن جوہر وہاج علی کے ڈرامے کا چربہ تیار کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مانی میری دوست کا دوست تھا، اداکارہ حرا مانی

ہالی وڈ اسٹارز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کو قانون کی بالا دستی قرار دیا

وہاج علی نے کچھ عرصے قبل فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جامنی روشنی  میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے  کئی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے بھی  لائک کیا تھا۔

 وہاج جوکہ آج کل اکثر ہی سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل’تیرے بِن‘ میں اپنے کردار مرتسم کی وجہ سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہتے ہیں، ان کی انسٹا پوسٹ کو لائیک کرنے والوں میں کرن جوہر کو شامل دیکھ کر مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا آغاز ہوگیا۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج کا انتخاب کرنے کے خواہشمند ہیں تو کچھ نے بھارتی ہدایتکار پر تنقید کی ہے کہ وہ اب اپنی کسی نئی فلم کے لیے پاکستانی مواد کی کاپی کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر