معروف اداکارہ نے پہلی مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکۃ المکرمہ سے مدینہ پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل صدف کنول نے زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مکۃ المکرمہ سے مدینہ پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ زرنش خان کی عمرے کے بعد حجاب کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی

ایک اور معروف اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑدی

اداکارہ صدف کنول نے عمرے کی ادائیگی کے بعد انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ  اپنے ہوٹل کی کھڑکی سے کعبۃ اللہ کی زیارت کرتے  ہوئے دعا کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ”کوئی احساس اس سے مماثل نہیں ہے جو میں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کرتے ہوئے محسوس کیا تھا اور وہ بھی  رمضان کے بابرکت مہینے میں،شکر الحمدللہ“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں مسجدنبوی میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر صدف کنول کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ تحاریر