راکھی ساونت کو بوسے کا تنازع، میکا سنگھ مقدمہ خارج کرانے عدالت پہنچ گئے

اداکارہ کے ساتھ اپنے اختلاف کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے، گلوکار کا عدالت میں دعویٰ: ممبئی ہائیکورٹ نے راکھی کے وکلا نیا حلف نامہ داخل کرنے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت اورگلوکار میکا سنگھ کے درمیان 2006 سے جاری بوسے کا تنازع بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

میکا سنگھ نے  راکھی ساونت کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرمنسوخ کرانے کیلیے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

راکھی نے پاکستانی پرچم میں رنگا برج خلیفہ شیئر کردیا، افطار پارٹی بھی سجائی

راکھی ساونت کی نماز پڑھنے کی وڈیو وائرل، ناقدین کی نیل پالش لگانے پر تنقید

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے اپنے اختلافات کو خوش اسلوبی سے  حل کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راکھی اپنے پیشہ ورانہ وعدوں میں مصروف ہیں لیکن ان کی طرف سے درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  دو رکنی بینچ نے اداکارہ کے وکلا کو نیا حلف نامہ داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے کیونکہ   سابقہ ​​حلف نامہ ہائی کورٹ  رجسٹری میں  گم  ہو گیا تھا۔ درخواست کی سماعت 17 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے 2006 میں راکھی ساونت کی سالگرہ کے موقع پر سرعام میڈیا کے سامنے ان کے ہونٹوں کا بوسہ لیکر تنازع پیدا کردیا تھا۔اداکارہ نے گلوکار کیخلاف مقدمہ درج کرادیا تھا۔

متعلقہ تحاریر