اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے
ڈاکٹر خالد سعید بٹ کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم نے معروف اداکار، ہدایت کار، مصنف اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے جنہوں نے کئی عہدوں پر خدمات انجام دی تھیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر خالد سعید بٹ معروف اداکار، ہدایت کار، مصنف اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے جنہوں نے کئی عہدوں پر خدمات انجام دی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کرگئے
مرحوم ڈاکٹر خالد سعید بٹ کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز جمعہ لاہور کے کیولری گراؤنڈ کے قریب خالد مسجد میں ادا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔
Inna lillahi wa inna ilayhi raji’un.
Our beloved father, Dr. Khalid Said Butt, passed away peacefully on the night of the 13th. As per his wishes, his Namaz-e-Janaza (funeral prayers) will be held at 2:30 pm on Friday at Khalid Masjid, Cavalry Ground Extension, Lahore. pic.twitter.com/fabOAwiteu
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 13, 2023
عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو والد کے انتقال کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی خدمات پر روشنی ڈآلی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا پاکستان کے فنون و ثقافت میں ایک اہم کردار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ”سعید بٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے بانی ڈائریکٹر جنرل، لوک ورثہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل، سابق ایم ڈی این اے ایف ڈی ای سی، نیشنل ہجرہ کونسل کے سابق ڈائریکٹر جنرل تھے“۔
ان کا کہنا تھا کہ ” خالد سعید بٹ اسٹیج ٹی وی کے اداکار، ہدایت کار اور مصنف تھے، پاکستان ٹیلی ویژن کے بہت سے لیجنڈز کے کریئر کے ابتدائی سالوں میں ان کا اہم کردار تھا“۔
اداکار نے مزید لکھا کہ ”انہیں حکومتِ پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا اس کے علاوہ فن کے شعبے میں انہیں فرانس کی حکومت کی طرف سے بھی ایوارڈ دیا گیا“۔
عثمان خالد بٹ نے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ والد کے درجات بلند کرے، یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔









