گلوکار عاطف اسلم کی خفیہ طور پر راشن تقسیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں انہیں رمضان کے بابرکت مہینے میں ایک اسپتال کے باہر راشن کے بیگز فراہم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو ایک ڈاکٹر نے شیئر کی تھی۔
پاکستان کے معروف ترین گلوکار عاطف اسلم کی خفیہ طور پر راشن تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا شمار ان سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جن کے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ اپنے گلوکاری کے شوق کے علاوہ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک مہربان انسان بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شیراز اپل کے بیٹے ہادی اپل کی آواز میں نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل
عاطف اسلم کی ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی جو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے۔
Atif Aslam, you are an absolute king. may Allah bless you for this kind act. 👑 pic.twitter.com/Ys8n5NcDMM
— Hamza (@Hami147) April 15, 2023
ویڈیو میں عاطف اسلم کا روحانی پہلو دیکھا جاسکتا ہے جس کے بارے میں وہ کم ہی بات کرتے ہیں لیکن یہ ان کی شخصیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ وہ ایک مذہبی شخص کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر اپنی نماز یا اپنی عبادت کو ظاہر کرنا پسند نہیں کرتے تھے۔
تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں انہیں رمضان کے بابرکت مہینے میں ایک اسپتال کے باہر راشن کے بیگز فراہم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو ایک ڈاکٹر نے شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے یہ کام بغیر کسی میڈیا کوریج کے کیا ہے۔
ان کے اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ عاطف اسلم کتنے فراخ دل ہیں اور وہ ایسا کرنے کے بعد آن لائن ہو یا آف لائن لوگوں سے کوئی پہچان نہیں چاہتے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ کام صرف اللہ کی خاص خوشنودی کے لیے کیا ہے۔
یہ ان کے خوبصورت کردار کی خفیہ حقیقت ہے جس کی جنتی تعریف کی جائے کم ہے۔
عاطف نے گلوکاری کی مہارت کے علاوہ اداکاری بھی شروع کی اور ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ میں اپنی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیاتھا۔
عاطف اسلم صرف لالی وڈ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی مقبول ترین گلوکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مداحوں کو اپنے دلکش گانوں سے مسحور کرتے ہیں۔









