مشہور بالی ووڈ اداکارہ کا شادی سے قبل ہی ماں بننے کا اعلان

اداکارہ نے انسٹاگرام پرہونے والے بچے کے کپڑے اورلفظ’ماما‘ والے لاکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی زچگی کا اعلان کیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہونے والے بچے کا باپ کون ہوگا۔

مشہور بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے شادی سے قبل ہی ماں بننے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پرہونے والے بچے کے کپڑے اورلفظ’ماما‘ والے لاکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی زچگی کا اعلان کیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہونے والے بچے کا باپ کون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آمد ہے؟

پریانکا چوپڑا کے ہاں "کرائے کی کوکھ” سے بچی کی  پیدائش

ادکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موجود بچے کے کپڑے پر عبارت درج ہے کہ”اور یوں مہم جوئی شروع ہوتی ہے“۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”جلد آرہا ہے، میری ننھی سی جان تم سے ملنے کا انتظار نہیں کرسکتی“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ileana D’Cruz (@ileana_official)

اداکارہ کی والدہ سمیرا ڈی کروز نے کہا کہ وہ اپنے نئے نواسے یا نواسی کو جلد خوش آمدید کہنے کیلیےانتظار نہیں کرسکتیں۔اداکارہ کی بہن فرح ڈی کروز نے بھی تبصرے میں لکھاکہ وہ بہت پرجوش ہیں اور انتظار نہیں کرسکتیں۔

اداکارہ ملائیکااروڑااور اداکارہ نرگس فخری سمیت پرستاروں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو مبارکباد دی ہےتاہم کئی صارفین نے اداکارہ سے ان کے ہونے والے بچے کا نام بھی پوچھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔ماضی میں اداکارہ کا آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نیبون سے معاشقہ تھا تاہم2019 میں دونو ں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

حال ہی ایلیانا ڈی کروز کے  حوالے سے کترینہ کیف کے بھائی سبیسٹیئن کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔گزشتہ برس   پروگرام” کافی ود کرن“ میں  میزبان نے کترینہ کیف سےایلیانا کے ان کے خاندان کے ساتھ تعلق کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے بتایا تھاکہ”مالدیپ کے سفر میں کچھ تصاویر سامنے آئیں تو  میں نے  اپنے دماغ میں حساب کتاب شروع کردیا تھا۔ میں نے کہا’ٹھیک ہے میں نے ان دونوں کو پہلی بار ایک پارٹی میں اپنے سامنے ملتے دیکھا‘اور پھریہ بھی تیزی سے آگے بڑھ گیا“۔

پیشہ ورانہ کیریئر کی بات کی جائے تو الیانا ڈی کروز تیلگو اور ہندی سنیما انڈسٹری میں کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2006 میں فلم’دیوداسو‘ سے کیا تاہم انہیں   فلم برفی اور رستم کے اپنے کرداروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔جلد ہی وہ فلم’ انفیئر اینڈ لولی‘ میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ تحاریر