کرکٹر بننا چاہتا تھا، بن جاتا تو شعیب ملک جیسا ہوتا، ہمایوں سعید
کرکٹ کی طرف جاتا تو آل راؤنڈ بنتا، گوگلی کے مقابلے میں دوسرا پسند ہے، اداکار کا مومن ثاقب کو دلچسپ انٹرویو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے اور اگر وہ کرکٹر بن جاتے تو شعیب ملک جیسے ہوتے۔
ہمایوں سعید نےسماٹی وی پر کامیڈین مومن ثاقب کے نئے شو کی پہلی قسط میں شرکت کی اور دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
یہ بھی پڑھیے
فاسٹ بولر کو خوبصورت نہیں شعیب اختر کی طرح خوفناک ہونا چاہیے، سکندر بخت
عاقب جاوید نے میری کپتان میں کرکٹ شروع کی تھی، استاد چاہت کا دعویٰ
میزبان مومن ثاقب نے ہمایوں سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ کرکٹر بننا چاہتے تھے اور اگر کرکٹر بن جاتے تو کس کرکٹر جیسے ہوتے؟ اداکار نے جواب دیا کہ” میں کرکٹر بننا چاہتا تھا اور اگر کرکٹر بن جاتا تو شعیب ملک جیسا ہوتا“۔
..
مومن ثاقب نے فوراً ہی اگلا سوال داغا کہ مطلب آپ بھارت میں شادی کرتے؟ اس پر اداکار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ”نہیں شادی میں یہیں کرتا“۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ بلے باز اچھے ہوتے یا آل راؤنڈر اور سو ، ڈیڑھ سو سال تک کھیلتے رہتے؟اداکار نے کہاکہ”میں آل راؤنڈرہوتا“۔اس سوال پر کہ انہیں گیندوں میں”گوگلی“پسند ہے یا”دوسرا“۔ ہمایوں سعید نے کہاکہ انہیں”دوسرا“ پسند ہے ۔









