بھارت کی ایک اور مسلم دشمن فلم’دی کیرالہ اسٹوری‘پر تنقید کے بعد فلمساز کا یوٹرن
وپل شاہ نے یوٹیوب پر ٹیزر کی تفصیلات تبدیل کردیں،ابتدائی طور پر فلم کو 32 ہزارنومسلم لڑکیوں کی کہانی قراردیا گیاتھا جو داعش کا حصہ بن گئیں، اب صرف 3 لڑکیوں کی کہانی قرار دیدیا ۔ وزیراعلیٰ نے فلم کو کیرالہ کیخلاف ساز ش اور سنگ پریوار کا پروپیگنڈا قرار دیدیا، بھارتی سپریم کورٹ کا فلم پرپابندی سےا نکار

کشمیر فائلز کے بعد بھارت کی ایک اور پروپیگنڈا فلم ’ دی کیرالہ اسٹوری ‘ تنقید کی زد میں آگئی۔بھارتی میڈیا اور عوامی حلقوں نے فلم کے موضوع کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔
فلم کے ٹیزر میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ کیرالہ کی 32 ہزار لڑکیاں اسلام قبول کرنے کےبعد افغانستان جاکر داعش کا حصہ بن گئیں تاہم تنقید کے بعد فلمساز اپنے دعوے سےپیچھے ہٹ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی فلم ساز کی فلم "کشمیر فائلز” پر کڑی تنقید سے بھارتی آگ بگولہ ہوگئے
سنگاپور نے متنازع بھارتی فلم ‘کشمیر فائلز’ پر پابندی لگا دی
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ابتدائی طور پر یوٹیوب پر جاری کردہ فلم کے ٹیزر میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ یہ فلم بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کی 32 ہزار لڑکیوں کی دل دہلا دینے والی کہانیوں پر مشتمل فلم ہے جو اسلام قبول کرنے کےبعد اپنے شوہروں کے ساتھ افغانستان منتقل ہوکر داعش کا حصہ بن گئیں اور اب وہاں مشکلات سے دوچار ہیں۔
تاہم کیرالہ کے متعدد سماجی کارکنوں،صحافیوں اور ریاستی وزرا کی جانب سے فلم پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد فلمساز نے پینترا بدلتے ہوئے یوٹیوب پر موجود فلم کے ٹیزر کی تفصیلات میں 32 ہزار لڑکیوں کا ذکر گول کردیااور فلم کو صرف 3 لڑکیوں کی سچی کہانی پر مشتمل قرار دیا ہے۔
. The plot thickens. The filmmakers have updated the movie’s description on YouTube and changed ‘32,000 women’ to ‘3 women’. Earlier, they said the movie is about the "heartbreaking and gut-wrenching stories of 32,000 females in Kerala”. Now it says: "The Kerala Story is a…
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) May 2, 2023
سابق بھارتی وزیرخارجہ ششی تھرور نے بھی فلمساز کی جانب سے اس کے ٹیزر میں کی جانے والی تبدیلی کی نشاندہی کی ہے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں فلمساز کے دعوے کو مبالغہ آمیز قرار دیا تھا۔
Many are spreading this 2021 tweet of mine as if it undermines my present objections to the trailer & publicity for "The Kerala Story”. Yes, I was approached then by three Kerala mothers and was aware of a fourth, and I was open about my concerns about their daughters’… https://t.co/R8Vn1RsfpU
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) May 2, 2023
انہوں نے کہاکہ تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کیلیے متفکر کیرالہ کی 3 ماؤں سے ملا تھااور چوتھی واقف تھا لیکن 4 واقعات اور 32ہزار میں بہت بڑا فرق ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کی تعداد 32 ہزار مان لی جائے تو پھر ان کے شوہروں کو ملاکر یہ تعداد دگنی ہوجائے گی جبکہ مغربی انٹیلی جنس کا بھی یہ دعویٰ کہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے بھارتی کی تعداد 3 ہندسوں سے زیادہ نہیں ہے۔
یہ پیش رفت کیرالہ کے وزیراعلیٰ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے فلم’دی کیرالہ اسٹوری‘ کو سنگ پریوار کے نفرت انگیز پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا تھا جبکہ مسلم یوتھ لیگ کیرالہ نے فلم کیے گئے دعوے کو سچ ثابت کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
After Propaganda film The Kashmir File another Islamophobia Propaganda Film The Kerala Story in which it is Shown that 32000 Girls have been Converted to IslamThere is no data regarding This but This falsePropaganda will be believed by Majority n will furtherdivide 2 Communities pic.twitter.com/QsdURCAKBJ
— Waris Pathan (@warispathan) May 1, 2023
اتوار کو کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ’دی کیرالہ سٹوری‘ کے فلمسازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ فلم ساز ’لو جہاد‘ کا مسئلہ اٹھا کر سنگھ پریوار کے پروپیگنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’لو جہاد‘ ایک ایسی اصطلاح ہے جسے عدالتوں، تحقیقاتی ایجنسیوں اور یہاں تک کہ وزارت داخلہ نے بھی مسترد کر دیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسی پروپیگنڈا فلم اور اس میں مسلمانوں کو جس طرح دکھایا گیا ہے اسے ریاست میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی سنگھ پریوار کی کوششوں سے جوڑا جانا چاہیے۔انہوں نے سنگھ پریوار پر ریاست کی مذہبی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔
فلم دی کیرالہ اسٹوری کو وپل شاہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کی ہدایت کاری سودیپٹو سین نے دی ہے اور اس کا سکرپٹ بھی انھوں نے ہی لکھا ہے۔فلم کا ٹیزر 7روز قبل جاری کیا گیاتھاجسے یوٹیوب پر اب تک ایک کرور 70 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
ہدایت کار سودیپتو سین کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اس فلم کی کہانی پر سات سال تک کام کیا ہے اور اس دوران انھوں نے متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات اور انٹرویو کیے ہیں۔
ہدایت کاار کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اصل تعداد جاننے کے لیے عدالت میں معلومات کے حق کے تحت درخواست دائر کی ہے لیکن ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
فلمساز وپل شاہ نے بھی فلم کا دفاع کرتے ہوئے اسے برسوں کی تحقیق اور محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ وپل شاہ نے کہا ہے کہ یہ فلم ایسی سچی کہانی بیان کرتی ہے جو پہلے کسی نے بتانے کی ہمت نہیں کی۔
دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے فلم کی نمائش پر پابندی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔درخواست گزار نے فلم کو نفرت انگیزبیانیے کی بدترین قسم اور صوتی و بصری پروپیگنڈا قرار دیاتھا۔









