میٹ گالا میں شریک نامور شخصیات کے لباس کامذاق؛ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار
نیو یارک میں ہونے والے 2023 کے میٹ گالا میں شریک مشہور شخصیات کے لباس مذاق کا نشانہ بن گئے ۔سوشل میڈیا پر میٹ گالا کے شرکاء کے لباس پر مزاحیہ میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں جبکہ بن بلائے مہمان لال بیگ نے میلے میں شرکت کرکے مشہوری حاصل کرلی
امریکا میں منعقد میٹ گالہ 2023میں شریک نامور ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات کے لباس تنقید و مذاق کا نشانہ بن گئے ۔سوشل میڈیا صارفین نے مشہور شخصیات کے لباس پر میمز بنانا شروع کردیں۔
میٹ گالہ 2023 میں شریک دنیا کی مشہور و معروف شخصیات کے زیب تن کیے گئے لباس شائقین کی تنقید و مذاق کا شکار بن گئے جبکہ لباس سے متعلق سوشل میڈیا پر میمز بھی شیئر کی جار ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آریان خان کے مہنگے برانڈ کی اشیاء کی چند گھنٹوں میں فروخت پر شاہ رخ خان حیران رہ گئے
میٹ گالا یا میٹ بال، جسے باضابطہ طور پر کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ گالا یا کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ بینیفٹ کہا جاتا ہے جوکہ میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کیلئے منعقد ہونے والا سالانہ فنڈ ریزنگ گالا ہے۔
نیو یارک میں ہونے والے 2023 کے میٹ گالا میں شریک مشہور شخصیات کے لباس مذاق کا نشانہ بن گئے ۔سوشل میڈیا پر میٹ گالا کے شرکاء کے لباس پر مزاحیہ میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
میٹ گالا میں شریک جیرڈ لیٹو، کائلی جینر سمیت متعدد مشہور شخصیات کا لباس تنقید کی زد میں آیا ۔ ہمانی نامی ایک ٹوئٹر صارف نے گلوکارہ ریحانہ کی تصویر شیئر کرکے ان کے لباس کا موازنہ کیک سے کیا ۔
Spot the difference… 🤣🤣🤣#Rihanna #RihannaMetGala #MetGala #MetGala2023 #KarlLagerfeld #Memes #fashion #tweets #Twitter #gossip #babybump #Valentino pic.twitter.com/Zk2WYyY92p
— Himani Savani (@himani_savani) May 2, 2023
میٹ گالا 2023 میں ایک لال بیگ نے بھی شہرت حاصل کی ۔ میٹ گالہ کے ریڈ کارپٹ پر نظر آنے والے کاکروچ نے میلہ لوٹ لیا جبکہ فوٹو گرافرز نے بھی لال بیگ کو زبردست کوریج فراہم کی ۔
کارڈی بی، ڈوجا کیٹ، ریانا، کیم کارداشیان سمیت دیگر نے ریڈ کارپٹ پر تصاویر اور ویڈیو بنوائی۔ اسی دوران ایک لال بیگ بھی رینگتا ہوا وہاںسے گزارا جس نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔
One of the best dressed celebrity at the Megala event yesterday
She ate and left no crumbs 😭#MetGala #MetGala2023 pic.twitter.com/yeWvlNVoR0
— David💙 (@CFCDavids) May 2, 2023
لال بیگ کا گزرنا تھا کہ میٹ گالا کو کور کرنے والے ویڈیو گرافرز اور فوٹوگرافرز نے لال بیگ کے رینگنے کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا ۔اس کاکروچ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
میٹ گالا میں شرکت کرنے کے لئے لاکھوں ڈالرز کا ٹکٹ دیا جاتا ہے تاہم ایک لال بیگ بنا کسی ٹکٹ کے فیشن کے اس سب سے بڑے میلے میں شریک ہوا بلکہ ایک اسٹار بھی بن گیا۔