گلوکارہ ایوا بی شادی کے بعد انڈسٹری میں واپسی کیلیے تیار
گلوکارہ ایوابی نے رواں برس جنوری میں گلوکار مدثر قریشی سے شادی کرلی تھی۔

کوک اسٹوڈیو کے گانے کنایاری کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں دھوم مچانے والی کراچی کے علاقے لیاری کی رہائشی ریپر اور گلوکارہ ایوا بی نے شادی کے بعد گلوکاری کی دنیا میں واپسی کا اشارہ دیدیا۔
گلوکارہ ایوابی نے رواں برس جنوری میں گلوکار مدثر قریشی سے شادی کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچ گلوکارہ ایوا بی نے گلوکارمدثر قریشی سے شادی کرلی
گلوکارہ ایوابی بطور سفیر ایکول پاکستان ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر
گلوکارہ ایوا بی نےگزشتہ روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرروایتی بلوچ لباس میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں حسب روایت انہوں نے چہرے کو فیس ماسک سے ڈھانپ رکھا ہے۔
I am coming #ComingSoon pic.twitter.com/McSBw3pQBz
— Eva B (@iamevaab) May 4, 2023
ایوابی نے اپنے ٹوئٹ میں جلد آرہا ہے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھاکہ”میں آرہی ہوں“۔واضح رہے ک گزشتہ برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’کنا یاری‘ عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی جس کے باعث ایوا بی سب کی توجہ کا مرکز بنیں، کنا یاری میں ایوابی کے ہمراہ وہاب بگٹی اور معروف گلوکار کیفی خلیل بھی تھے۔
یاد رہے کہ ایوابی کو گزشتہ برس جولائی میں اسپاٹیفائی کی ایکول پاکستان مہم کی سفیر نامزد کیا گیا تھا جس تحت ان کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر آویزاں کی گئی تھی۔









