کنگنا رناوت نے فلم” دی کیرالہ اسٹوری “کے ناقدین کو دہشت گرد قرار دیدیا
ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ فلم صرف داعش کیخلاف ہے،جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ فلم میں اسے نشانہ بنایا گیا ہے وہ دہشت گرد ہے، اداکارہ

بالی ووڈ کی بے لگام اور منہ پھٹ اداکارہ کنگنا رناوت نے رواں ہفتے 5 مئی کو ریلیز ہونے والی متنازع فلم”دی کیرالہ اسٹوری“کے دفاع میں زہرافشانی کرڈالی۔
اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ”جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ فلم میں اسے نشانہ بنایا گیا ہے وہ دہشت گرد ہے“۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کی ایک اور مسلم دشمن فلم’دی کیرالہ اسٹوری‘پر تنقید کے بعد فلمساز کا یوٹرن
عرفان خان انتقال کے 3 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کیلیے تیار
بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں کنگنا رناوت نے کہا کہ جو بھی سمجھتا ہے کہ فلم کے ذریعے اسے نشانہ بنایا گیا ہے وہ دہشت گرد ہے ۔اداکار نے کہاکہ”دیکھیں، میں نے فلم نہیں دیکھی، لیکن اس پر پابندی لگانے کے لیے کافی کوششیں کی گئی ہیں“۔
اداکارہ نے کہاکہ”میں نے آج ہی پڑھا ہے، اگر میں غلط ہوں تو میری تصحیح کریں، ہائی کورٹ نے کہا کہ فلم پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ میرے خیال میں اس فلم میں داعش کے علاوہ کسی بھی غلط انداز میں نہیں دکھایاگیا“۔
انہوں نے کہاکہ” اگر ملک کا سب سے ذمے دار ادارہ ہائی کورٹ یہ کہہ رہا ہے تو وہ درست ہے،داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے،ایسا نہیں ہے کہ میں انہیں دہشت گرد کہہ رہی ہوں۔ ہمارے ملک، وزارت داخلہ اور دیگر ممالک نے انہیں ایسا کہا ہے“۔
کنگنا نے مزید کہا، “اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں کہ وہ دہشت گرد تنظیم نہیں ہے تو ظاہر سی بات ہے پھر آپ بھی دہشت گرد ہی ہیں۔ میں ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہی ہوں جو سمجھتے ہیں کہ فلم میں داعش کو نہیں بلکہ انہیں نشانہ بنایاگیا ہے ۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ پر حملہ ہے، تو آپ دہشت گرد ہیں“۔









