بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور موسیقار زید دربار کے ہاں بیٹےکی ولادت
10مئی کو 2023 کو بیٹے کی پیدائش پر ہمیں احساس ہوا کہ اصل خوشی کے معنی کیا ہیں، اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل گرل گوہر خان اور موسیقار زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
گوہر خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔گوہر خان نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 10 مئی 2023 کے روز بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیا اداکارہ گوہرخان اور اداکار یاسر حسین کسی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں؟
عائشہ عمر رب سے تعلق کو مضبوط کرنے کیلیے تارک الدنیا ہوگئیں
ماڈل گرل نے نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہماری خوشی کا محور آپ سب کو السلام وعلیکم کہتا ہوا، 10 مئی کو 2023 کو بیٹے کی پیدائش پر ہمیں احساس ہوا کہ اصل خوشی کے معنی کیا ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ پر بالی وڈ اداکاروں اور فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جار ی ہے ۔واضح رے کہ اداکارہ و ماڈل نے 25 دسمبر 2020 کو میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے ممبئی میں شادی کی تھی۔









