آریان خان کو گرفتار کرنے والے اینٹی نارکوٹکس افسر پر کرپشن کا مقدمہ درج
سمیر وانکھیڈے اور ان کے ساتھی افسران نے آریان خان کو منشیات کے مقدمے میں ملوث نہ کرنے کے عوض شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے رشوت طلب کی تھی، سی بی آئی

بھارت کے تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن( سی بی آئی) نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے اینٹی نارکوٹکس افسر سمیر وانکھیڈے کیخلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کرلیا۔
سی بی آئی کے مطابق سمیر وانکھیڈے اور ان کے ساتھی افسران نے آریان خان کو منشیات کے مقدمے میں ملوث نہ کرنے کے عوض شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے رشوت طلب کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
کروز شپ منشیات کیس، آریان خان ضمانت پر آرتھر جیل سے رہا
شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں کلیئر قرار
بھارتی میڈیا کے مطابق کروڑ شپ پرچھاپہ مارکارروائی کے موقع پر سمیر واکھیڈے ممبئی میں نارکوٹس کنٹرول بیورو کےعلاقائی سربراہ تھے۔
منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتاری کے بعد آیان خان کو 4 ہفتے جیل میں گزارنا پڑے تھے بعدازاں ناکافی شواہد کی بناپر انہیں مئی 2022میں کلین چٹ دیدی گئی تھی۔
بعد ازاں اینٹی ڈرگ ایجنسی کی جانب سے بنائی گئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے انکشاف کیا تھا کہ سمیر وانکھڈے کی جانب سے بنائے گئے مقدمے میں کافی خامیاں پائی گئی تھیں اور انہیں پچھلے برس چنائی میں ٹیکس پیئر سروس ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔









