تابندہ قریشی کا گیت ‘جیا گائے تارا رارا رم’ جاری

اس گیت کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

گلوکارہ تابندہ قریشی کا نیا گیت ‘جیا گائے تارا رارا رم’ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ گیت سب سے پہلے زبیدہ خانم نے گایا تھا جسے تابندہ قریشی نے نئے انداز میں پیش کیا ہے۔

سن 1964ء میں ‘ایک دل دو دیوانے’ فلم کا گیت ‘جیا گائے تارا رارا رم’ بلاشبہ ایک سدابہار گانا ہے۔ اس گیت میں اب تابندہ قریشی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگا دیا ہے۔

نئے کلاسیکل انداز میں پیش کیے گئے گیت میں تبلے اور ہارمونیم کے مدھر ساز سننے والے کو الگ ہی سحر میں مبتلا کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میوزک کا ایکسٹرا ڈوز علی ظفر اور سجاد علی کے گانے ایک ساتھ

گلوکارہ نے یہ گیت فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے اس سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اس گیت کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اپنے تبصروں میں گلوکارہ کی آواز اور گیت کی کمپوزیشن کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں۔

جبکہ بیشتر مداحوں نے گلوکارہ سے مستقبل میں بھی اسی طرح کے گیت بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم کا ‘کدی تے ہنس بول وے’ کا ریمکس

متعلقہ تحاریر