پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں، شان شاہد کی قوم سے متحد ہونے کی اپیل
ہماری شناخت ہمارے اتحاد پر قائم ہے۔اگر آج ہم اپنا اتحاد کھودیں گے تو ہم اپنی شناخت کھودیں گے، پاکستان کا ذرہ ذرہ ہمارا ہے، جب بھی ہم اسے کوئی نقصان پہنچاتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے، سپر اسٹار کا وڈیو پیغام

پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شان شاہد نے قوم سے قومی پرچم تلے ایک ہونے کی اپیل کردی۔
شان شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
علی گل پیر نے فواد چوہدری کی پولیس کو دیکھ کر لگائی گئی دوڑ پر میم بنادی
حریم شاہ کا دھمکیوں پر مولانا فضل الرحمان کو آخری انتباہ
اداکار شان نے ٹوئٹر پر جاری وڈیوپیغام میں کہا ہے کہ”میرا دل پاکستان، میری جان پاکستان،میری شناخت کا مان پاکستان،ہماری شناخت ہمارے اتحاد پر قائم ہے۔اگر آج ہم اپنا اتحاد کھودیں گے تو ہم اپنی شناخت کھودیں گے“۔
Pakistan 🇵🇰..💯♥️🤲🏻 #United is the only way we stand and protect .. 🇵🇰 pic.twitter.com/YzMnAHssOG
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 18, 2023
سپر اسٹار نے مزید کہا کہ”یہ وقت ہے کہ ہمیں پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہونا ہے،پاکستان کا ذرہ ذرہ ، اینٹ اینٹ، جنگل جنگل،دریا دریا، درخت درخت، سب ہمارا اپنا ہے، جب بھی ہم اسے کوئی نقصان پہنچاتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے،پاکستان کو جوڑنا ہے، توڑنا نہیں“۔









